Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi

بکری کے 2 ہی بازو ہوتےہیں ، وہ میں نے حاضر کردیئے ہیں۔ یہ سُن کر  پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اے خاتون! اگر تُو چپ رہتی یعنی  یہ نہ کہتی کہ بازو تو 2 ہی ہوتے ہیں تو جب تک میں کہتا رہتا تُو مجھے بازو پکڑاتی ہی رہتی۔ (الخصائص الکبریٰ ، باب ما وقع فی حجۃ الوداع الخ ، ۲ / ۶۰)

 (2) بچے کا جَلا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!ایک اور واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ

حضرت محمد بن حاطب اپنی والدہ اُمِّ جمیل سے روایت کرتے ہیں : میری والدہ نے مجھے بتایا کہ میں تجھے لے کر حبشہ سے آرہی تھی ، جب مدینۂ مُنَوَّرہ سے ایک دن کا فاصلہ رہ گیا تو میں نے ایک جگہ کھانا پکایاکہ اِسی دوران ایندھن ختم ہوگیا۔ میں لکڑیاں لینے گئی تو تُو نے ہنڈیا کو کھینچا ، وہ ہنڈیا تیرے اُوپر گِر گئی اور تیرا بازو جل گیا۔ میں تجھے لے کر شفیق و کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوگئی ، یہ دیکھ کر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تیرے بازو پر تھوک مبارَک ڈالا اور کچھ پڑھ کر دَم کیا ، میں تجھے لے کر اُٹھی تو تیرا ہاتھ بالکل تندرست تھا۔

(ابن حبان ، کتاب الجنائز ، باب المریض الخ ، ۴ / ۲۷۳ ، حدیث : ۲۹۶۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

ہاتھ مبارَک کے معجزات

                                                پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ابھی ہم نے پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے کچھ معجزات سُنے ، آئیے! اب سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مبارَک ہاتھوں  سے متعلق آیتِ قرآنی اور اُس کے بعد مبارَک ہاتھوں کے معجزات کے بارے میں بھی سُنتے ہیں :

پارہ 8سُوْرۃُ الْاَنْفَالکی آیت نمبر17میں اِرشادہوتاہے :