Book Name:Shan-e-Farooq-e-Azam

اہم نکتہ:نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔  

بَیان سُننے کی نیّتیں

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ، بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔  

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔  ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔ دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی ، گُھورنے ، جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔ صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ،  اُذْکُرُوااللّٰـہَ ،  تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔ اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔  دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی ، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ، جو کچھ سنوں گی ، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اسلامی سال کے پہلے مہینےمُحَرَّمُ الْحَرَام کو کئی نسبتیں حاصل ہیں ، مثلاً اس مہینے میں “ واقعۂ کربلا “ پیش آیا ، حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام کی مددفرمائی  گئی ، فرعون اور فرعونی ہلاک ہوئے ، حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَامکی کشتی “ جُودی پہاڑ “ پرٹھہری ، حضرت یونس عَلَیْہِ السَّلَام کو مچھلی کےپیٹ سے نجات ملی اورحضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی  توبہ  قبول ہوئی۔ (عمدۃ القاری   ، کتاب الصوم ،  تحت الباب صیام یوم عاشوراء ، ۸ / ۲۳۳ملخصاً )ان کے علاوہ اور بھی کئی نسبتیں ہیں لیکن اس کی پہلی تاریخ  کو اَمِیْرُالمؤمنین ، مُسلمانوں کے عظیم خلیفہ ، حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے بھی خاص نسبت ہے کہ اسی دن آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کی شہادت ہوئی۔ تو آئیے!اسی مناسبت سے آج ہم بھی امیر المؤمنین  حضرت عمر