Book Name:Safai Ki Ahammiyyat

مسواکدھو لیجئے۔٭مسواک سیدھے ہاتھ میں اِس طرح لیجئے کہ چھوٹی اُنگلی اس کے نیچے اوربیچ کی3 اُنگلیاں اُوپر اور انگوٹھا سِرے پر ہو۔٭پہلے سیدھی طرف کےاُوپر کے دانتوں پر پھر اُلٹی طرف کے اُوپر کے دانتوں پر پھر سیدھی طرف نیچے پھر اُلٹی طرف نیچےمِسْواک کیجئے۔٭مُٹھی بند کرکے مسواک کرنے سے بواسیر ہوجانےکا اندیشہ ہے۔٭مسواک کے فضائل اور فوائد کےحوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے  رسالے” مسواک شریف کے فضائل“ کامطالعہ کیجئے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات)اور 120صَفْحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اور امیرِ اہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے”101 مَدَنی پھول“اور ”163 مَدَنی پھول “ھدِيَّةً طلب کیجئے اور پڑھئے۔