Book Name:Mujza-e-Meraaj Staeswen Shab 1440

کرنے کے لیے بھی اچھی خاصی رقم مل گئی۔یہ ساری برکتیں درودِ پاک پڑھنے کى وجہ سے ظاہر ہو گئیں۔ (جذب القلوب،ص ۲۳۷بتصرف)

مشکل جو سر پہ آپڑى تىرے ہى نام سے ٹلى

مشکل کشا ہے تىرا نام تجھ پر درود اور سلام

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!غور کیجئے! وہ   شخص  جو ایک  مہینے کی مہلت پر گیا تھا ، اور ایک مہینے کے بعد قید میں آنےوالا  تھا ،آج 12 ہزار دِینا ر لے کر اپنے گھر والوں کے پاس جا رہاہے ، یقیناً درودِ پاک ایک ایسی چابی ہے  جو مشکلات کے تمام تالے کھول دیتی ہے، درودِ پاک ایک ایسا وظیفہ ہے جو بڑی بڑی پریشانیوں کو ٹال دیتا ہے اور  درودِ پاک ایک ایسا عمل ہے  جو بڑی بڑی مصیبتوں سے بچا لیتا ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ ہم اپنے مسئلوں میں، اپنی مصیبتوں  میں اِدھر جاتے ہیں  اُدھر جاتے  ہیں ،یہ کرتے ہیں وہ کرتے ہیں، نہیں پڑھتے تو دُرودِ پاک نہیں پڑھتے،شاعر کہتا ہے :

دُکھوں نے تم کو جو گھیرا ہو تو دُرُود پڑھو

جو حاضری کی تمنّا ہو تو دُرود پڑھو

واقعی دُرودِ پاک دُکھوں کو دُور کرتا ہے،  ہم درودِ پاک پڑھیں تو سہی پھر دیکھیں کیسے مشکلیں حل ہوتی  ہیں ، لیکن یہ یاد رکھئے! درودِ پاک جب بھی پڑھنا ہے ثواب کی نیّت سے پڑھنا ہے،اللہ  پاک چاہے گا تو اس کی دنیوی برکتیں بھی ملیں گی اور جب کبھی مل کر بلند آواز کے ساتھ ذکر ود رود، نعت و تلاوت کا