Aulad Ki Tarbiyat Aur Walidain Ki Zimadariyan

Book Name:Aulad Ki Tarbiyat Aur Walidain Ki Zimadariyan

بنانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ بچپن میں جوچیزسیکھی جاتی ہے،اس کے اثرات مضبوط ہوتے ہیں جیساکہ

حدیث پاک میں ہے :اَلْعِلْمُ فِيْ صِغَرِهِ كَالنَّقْشِ عَلَى الحَجَرِیعنی بچپن میں علم حاصِل کرنا پتھر پر نقش کی طرح (پختہ)ہوتا ہے۔(مجمع الزوائد،۱/۳۳۳،حدیث:۵۰۱۵)

آئیے!تربیت ِاولاد کے بارے میں مَدَنی مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےمہکے مہکے 4فرامین سنئے:

.1رسو لِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے(جب) یہ آیت ِ مبارَکہ تلاوت فرمائی:

قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا (پ۲۸ التحرِیم:۶)  ترجمۂ کنزُالعِرفان: اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ۔

توصَحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  نے عرض کی:یارسولَاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!ہم اپنے گھر والوں کو کِس طرح آگ سے بچائیں؟تو نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا:انہیں ان کاموں کا حکم دو جو اللہ  پاک کوپسند ہیں اوراُن کاموں سے مَنع کرو جو اللہ پاک کو ناپسند ہیں۔(دُرّ مَنثور، ۸ / ۲۲۵)

.2ارشادفرمایا:اپنی اولاد کو تین خصلتوں کی تعلیم دو(1)اپنے نبی(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کی مَحَبَّت (2) اَہلِ بَیْت کی مَحَبَّت اور(3)قرآنِ پاک کی تعلیم۔(جامع صغیر،باب الہمزہ، حدیث:۳۱۱، ص۲۵)

.3ارشادفرمایا:اولادکا والدپر یہ حق ہے کہ اس کا اچھا نام رکھے اور اچھا ادب سکھائے۔(شعب الایمان، باب في حقوق الأولاد والأھلین،حدیث:۸۶۵۸،۶،۶/۴۰۰)

.4ارشادفرمایا:کسی باپ نے اپنے بچے کو ایساانعام نہیں دیا،جو اچھے ادب سے بہتر ہو۔ (ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء فی ادب الولد، ۳/۳۸۳،حدیث: ۱۹۵۹)

حکیم الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہاس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں: