Book Name:Aulad Ki Tarbiyat Aur Walidain Ki Zimadariyan
موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز کہ اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن اور سمجھ کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! یہ حقیقت ہے کہوالدین کی اچھی تربیت اولاد کو اچھا اور بُری تربیت بُرا بنادیتی ہے،اولاد کی مَدَنی تربیت کے معاملے میں کبھی بھی سُستی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔جو والدین اپنی اولاد کی دُرست تربیت نہیں کرتے،اُنہیں شرمندگی و رُسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،لہٰذا اچھے والدین کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی اولاد کو قرآنِ کریم سے مَحَبَّت اوراس کے احکام پر عمل کرنا سکھائیے۔اللہ پاک والدین کو اپنی اولاد کی شریعت کے مطابق مَدَنی تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اپنی اولاد کی اسلامی طریقے سے تربیت فرمایا کرتے تھے۔ آئیے!ایک نیک والد اور ان کی تربیت یافتہ بیٹی کی ایک ایمان افروز حکایت سنتی ہیں،چنانچہ
شیخ کِرمانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی تربیت یافتہ بیٹی
حضرت سَیِّدُنا شیخ کِرمانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ بہت بڑےپرہیزگارتھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی صاحبزادی جو