Aulad Ki Tarbiyat Aur Walidain Ki Zimadariyan

Book Name:Aulad Ki Tarbiyat Aur Walidain Ki Zimadariyan

اور اَخْلاق کو تباہ و برباد کر رہے ہیں۔ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچّوں کی نقل و حَرَکت پر تَوَجُّہ رکھنے کے ساتھ ساتھ حکمتِ عَمَلی سے  اُن کی مَدَنی تَرْبِیَت بھی  کریں ،بالخصوص جو بچّے ابھی چھوٹے ہیں اُنہیں موبائل اور اِنٹرنیٹ کے زور دار سیلاب سے بچائیں،ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اُن کا کردار ابھی سے خراب ہوجائے۔اگر ایسا ہوا تو یقین جانئے کہ پھر اولاد اور والدین دونوں  کو ہر جگہ ذِلّت و رُسوائی کا سامناہوسکتاہے۔ بچوں کو مُعاشرے کا اچھا اور نیک مسلمان بنانے کیلئے خُود بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہئے اوراپنے بچّوں کوبھی اس مَدَنی ماحول سے وابستہ رکھئے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں قرآن و سنّت کے مُطابِق دِینی اور اَخْلاقی تَرْبِیَت  کی طرف بھر پُور توجّہ دی جاتی ہے لہٰذا اپنے چھوٹے مَدَنی مُنّوں اورمَدَنی مُنّیوں کومدرسۃُ المدینہ یا دارُالمدینہ میں اوربڑوں کو جامعۃ المدینہ میں داخل کروائیےاور دین ودنیا کی بہاریں لوٹئے۔

مجلسِ تجہیزو تکفین  کاتعارف

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کم و پیش107شعبہ جات میں سُنَّتوں کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے،انہی میں سے ایک شعبہ”مجلس تجہیزوتکفین“ بھی ہےجس کامقصد اسلامی بہنوں  کوغسل وکفن سے متعلق اہم شرعی مسائل سےآگاہ کرنا ، ان کی وقتا فوقتا تربیت کرنا ،اور ان کا  اسلامی بہنوں  کی خیر خواہی کرتے ہوئے   میت کےغسل وکفن کا اہتمام کرنا اور لواحقین کوصبرکی تلقین کرنا ہے ۔ لہٰذا ایسےموقع پراپنے علاقےمیں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں  سےرابطہ کرکے میت کے غسل وکفن کی ترکیب بنائی جاسکتی  ہے ۔