Book Name:Aulad Ki Tarbiyat Aur Walidain Ki Zimadariyan
جیسے ہی میری طبیعت بحال ہو ئی اِنْ شَآءَ اللہ ہم دونوں مَدَنی قافِلے میں سفر کریں گے۔ شہزادے کو موبائل لے کر دینے سے منع کرتے ہوئے ذِہْن بنایا کہ چُونکہ امیرِاہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بچّوں کو موبائل لے کر دینے سے منع فرمایا ہے،اس لئے میں آپ کو موبائل لے کر نہیں دوں گا۔(محبوب عطار کی122حکایات،ص۱۳ملخصاً)
پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کردہ حکایات میں والدین اوراَولاد دونوں کے لئےنصیحت کے مَدَنی پھول موجود ہیں ۔یہ سچ ہےکہ اچھے والدین اولادکی مَدَنی تربیت سے كبھی غافل نہیں ہوتے بلکہ انہیں نصیحت کے مَدَنی پھولوں کی خوشبو سے مہکائے رکھتے اوران کی اِصلاح کی کوشش کرتے ہیں، اگر وہ خود نمازی،مَدَنی انعامات اور سُنّتوں کے پیکر ہوں تو اپنے بچوں کو بھی ان مَدَنی کاموں کی ترغیب دلاتے اور ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔بہرحال اب یہ فیصلہ والدین کو کرنا ہے کہ وہ تربیتِ اولاد کا اہم کام سرانجام دے کر اولاد کو اپنے لئے صدقَۂ جاریہ کا سبب بناتے ہیں یا پھر اُنہیں کُھلی آزادی دےکر اپنی آخرت کی بربادی کا سامان کرتے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کا بچوں پر منفی اثرات
پیاری پیاری اسلامی بہنو!اِنٹرنیٹ اورسوشل میڈیا(Social Media)کے جو اَخْلاقی و مُعاشَرَتی نُقصانات ہیں،وہ ہم سے ڈھکے چھپے نہیں ،اىک وقت تھا کہ ٹی وی اورسنیما کےنقصان پہنچانے والے اَثَرات اور بھىانک نتائج مُعاشَرے(Society)کیلئے پرىشانی کا باعث تھے اور ٹىلى وىژن کو صِحَّت کیلئے سب سے زیادہ نُقصان دہ قرار دىا گیا تھا، مگر آج موبائل اور اِنٹرنیٹ سب سے زیادہ صِحَّت کو خراب