Book Name:Ummat-e-Mustafa Ki Khasusiyaat

امیر ِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اپنے مشہورِ زمانہ نعتیہ دیوان”وسائل بخشش“میں لکھتے ہیں کہ

شکر تیرا کہ اُن کی اُمّت میں    مجھ کو اے ذُوالجلال رکھا ہے

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۴۴۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اُمّتِ سرکار کے افضل ہونے کی وجہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس طرح حضور(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)تمام رسولوں کے سردار اور سب سے افضل ہیں، بِلا تشبیہ حضور(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کے صدقہ میں حضور(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم) کی اُمت تمام اُمتوں سے افضل(ہے)۔(بہارِشریعت،١/٥٤)اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ اللہ کریم کے پیارے حبیب،حبیبِ لبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا دامنِ کرم ہمارے ہاتھوں میں آیا، یقیناً ہمارے پیارے پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتمام انبیائے کرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام میں سب سے افضل ہیں۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اُمّت بھی پچھلی تمام اُمّتوں سے افضل ہے اور افضلیت کی وجہ ہر گز ہرگز یہ نہیں کہ اس اُمّت میں کثرت سے سرمایہ دار ہوں گے، اِن میں انجینئراور ڈاکٹرکثیر ہوں گے ،نہ ہی فضیلت کی یہ وجہ ہے کہ یہ جنگجو،بہادر اور قوی ہوں گے یا یہ اِس لیے افضل ہیں کہ نہایت ہی چالاک وہوشیارہوں گے بلکہ اِن کی افضلیت کی ایک وجہ یہ  بھی ہے کہ یہ نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کے اَہم مَنْصَب پر فائز ہیں،چنانچہ پارہ 4،سورۂ آلِ عمران کی آیت نمبر110میں خدائے رحمٰن کا فرمانِ عالیشان ہے :

كُنْتُمْ  خَیْرَ  اُمَّةٍ  اُخْرِجَتْ  لِلنَّاسِ   تَاْمُرُوْنَ  بِالْمَعْرُوْفِ  وَ  تَنْهَوْنَ  عَنِ  الْمُنْكَرِ  وَ  تُؤْمِنُوْنَ  بِاللّٰهِؕ

ترجمۂ کنزالایمان:تم بہتر ہو اُن سب اُمّتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں بھلائی کا حکم دیتے ہو اور بُرائی سے منع کرتے ہو  اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔

تفسیرِخازن میں اس آیتِ مبارکہ کے تحت لکھا ہے:اس اُمَّت کو نیکی کا حکم دینے اور برائی سے  منع کرنےکی