Book Name:Ummat-e-Mustafa Ki Khasusiyaat

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اُمّتِ محبوب کی خُصوصیات میں سے ایک بہترین خُصوصیت یہ بھی ہے کہ بروزِ قیامت جب پچھلی اُمّتیں اپنے نبیوں کو جھٹلائیں گی تو اللہ کریم اُمتِ مُصطفےٰ کو یہ شرف عطا فرمائے گاکہ اس دن یہ انبیائے کرام کے حق میں گواہی دے گی،جیسا کہ

نبیوں کے حق میں اُمتِ محبوب کی گواہی

نبیِ کریم،محبوبِ ربِّ عظیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:بے شک اللہ کریم قیامت کے دن سب سے پہلے حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام اور ان کی اُمّت کو بُلائے گااور فرمائے گا: تم نے نوح کو کیا جواب دیا تھا؟وہ کہیں گے:انہوں نے نہ ہمیں کبھی دعوت دی، نہ تیرا کوئی حکم پہنچایا، نہ کبھی نصیحت کی اور  نہ ہمیں کسی چیز کا حکم دیا اور نہ منع کیا،حضرت سَیِّدُنانوح عَلَیْہِ السَّلَام عرض کریں گے: اے میرے ربّ کریم!میں نے انہیں ایسی دعوت دی  جواوّلین و آخرین سب کو شامل تھی،اللہکریم فرشتوں سے فرمائے گا:احمد(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)اوران کی اُمّت کو بلاؤ،تو سلطانِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اورآپ(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کی اُمّت اس شان سے حاضر ہوں گے کہ ان کا نُور ان کے  آگے آگے ہوگا۔حضرت سَیِّدُنانوح عَلَیْہِ السَّلَام  ،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اورآپ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمَّت سے کہیں گے:کیا آپ  جانتے ہیں کہ میں نے اپنی قوم کو اللہ پاک کا پیغام پہنچا دیا تھا اور انہیں سمجھانے کی بہت کوششیں کی تھیں،انہیں پوشیدہ اور علانیہ طور پر دوزخ سے بچانے کی کوششیں کیں، لیکن پھر بھی یہ میری دعوت  سے دُور بھاگتے رہے۔ تو آقائے نامدار،مکے مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی اُمّت کہیں گے:ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے جو کچھ کہا ہے، وہ سب سچ ہے۔ اس پر حضرت سَیِّدُنا نوح  عَلَیْہِ السَّلَام کی قوم کہے گی:اے احمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:آپ کو اور آپ کی اُمّت کو اس کا علم کیسے ہوا؟ہم سب سے پہلی اُمَّت ہیں جبکہ آپ اور آپ کی اُمَّت سب سے آخر میں تشریف لائے  ہیں، تو مکی مدنی سلطان،سرورِ ذیشان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سورہ ٔنوح تلاوت فرمائیں گے،جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ