Book Name:Jahannam Say Bachany Waly Aamal

کرلئے جائیں تَو اللہ پاک کا فَضل و کَرَم بے حدو بے اِنتِہا ہے۔بس ہمیں تمام گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے نیکیوں میں مشغول ہوجانا چاہیے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی برکت سے اللہ  پاک ہمارے گناہوں کو معاف فرماکر داخلِ جنت فرمادے گا   جیساکہ پارہ  5 سُوْرَۃُ النِّساء آیت نمبر 31 میں ارشاد ہوتاہے :

اِنْ تَجْتَنِبُوْا كَبَآىٕرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ نُدْخِلْكُمْ مُّدْخَلًا كَرِیْمًا(۳۱) (پ۵،النساء:۳۱)

 تَرْجَمَۂ کنز العرفان : اگر کبیرہ گناہوں سے بچتے  رہو جن سے تمہیں منع کیا جاتا ہے تو ہم تمہارے دوسرے گناہ بخش دیں گے اور تمہیں عزت کی جگہ داخل کریں گے۔

 صدر الافاضل سید محمد نعیم الدین مراد آبادی  عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی اس آیتِ مبارکہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں:’’کفر وشرک تونہ بخشا جائے گا اگر آدمی اسی پر مرا(اللہ  کی پناہ)باقی تمام گناہ صغیرہ ہوں یا کبیرہ،اللہ پاککی مشیَّت میں ہے چاہے ان پر عذاب کرے چاہے معاف فرمائے۔‘‘(خزائن العرفان،پ۵،سورۃ النساء تحت الایہ ۳۱،ص۱۴۹)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جہنم میں لے جانے والے اعمال کی معلومات حاصل  کرنے اور ان گناہوں کے عذابات  پر مشتمل وعیدیں جاننے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب جہنم میں لے جانے والے اعمال کا مطالعہ کیجئے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ بے حد فائدہ ہوگا ۔

یہ کتاب’’جہنم میں لے جانے والے اعمال‘‘ علامہ ابو العباس احمد بن محمد بن علی بن حَجَر مَکی شافعی ہَیتۡمِی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  کی پُر اثر تالیف اَلزَّوَاجِرکا اُردو ترجمہ ہے۔علامہ ابن ِحجر مکی علیہ رحمۃ اللہ  القوی نے اس کتاب میں گناہوں کی اقسام بالتفصیل بیان فرمائی ہیں اورہر اس قول و فعل کو شامل کرنے کی کوشش فرمائی ہے جو ربُّ العٰلمین کی ناراضی کا باعث بن سکتا ہے۔اس کتاب میں ظاہری و باطنی ہر دو قسم کے گناہوں کا بیان ہے۔ پہلی جلد میں تقریباً 240گناہوں کا  تذکرہ ہے ،جن میں سے 67 باطنی