Book Name:Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

سے ٹالنے کا طریقہ بتاتے ہوئے اِرشادفرماتے ہیں:مَثَلًا غُصّے کو صَبْرسے،جَہْل(لا علمی)کوحِلْم (بُردباری) سے، بدسُلوکی کو عَفو(و دَرگُزر)سے کہ اگر کوئی تیرے ساتھ بُرائی کرے تُومُعاف کر۔اِس خَصلت(عادت) کانتیجہ یہ ہوگا کہ دُشمن دوستوں کی طرح مَحَبَّت کرنے لگیں گے۔(خزائنُ العرفان،ص ۸۸۴)

امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی ہماری تربیت کرتے ہوئے،نصیحت کے مدنی پھول عنایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

تُو نرمی کو اپنانا جھگڑے مٹانا                       رہے گا سدا خُوشْنُما مَدَنی ماحول

تُو غُصّے جھڑکنے سے بچنا وگرنہ                     یہ بدنام ہوگا تِرا مَدَنی ماحول

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۴۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مسلمان ہوں یا غیر مسلم سبھی  اِس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ اِسلام اچھےاَخلاق اور نَرمی کی بدولت پھیلا ہے، آج پوری دنیا میں جو ہمیں اسلام کا حَسِیْن گلشن لہلہاتا نظر آرہا ہے اس میں نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے اَخلاقِ کریمہ اورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تربیت سےصحابَۂ کِرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجْمَعِیْن اور اَولِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کے اَخلاق اور نرمی کا بہت بڑا عمل دخل ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ آج بھی اچھےاَخلاق کی بَرَکتوں سے بے شمار غیر مسلم اسلام کی دَولت سے سَرفراز ہورہے ہیں جبکہ شرابیوں،سُود خوروں، والِدَین کے نافرمانوں،بَدکاروں،فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سُننے کے شیدائیوں،فیشن پرستوں، ایک دوسرے کے خُون کے پِیاسوں،مُعاشَرے کے ناسُور سمجھے جانے والوں،بَدعقیدہ لوگوں اور   طرح طرح کے گُناہوں میں مبتلا رہنے والوں کی زندگیوں میں حقیقی معنیٰ میں مَدَنی اِنقلاب بَرپا ہونے کا سِلْسِلہ جاری ہے۔آئیے!اچھےاَخلاق