Book Name:Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

(Topics) کے مُتَعَلِّق مختلف قسم کے سُوالات کرتے ہیں اور شَیْخِ طریقت،امیر ِ اَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اُنہیں حکمت آموز اور عشقِ رسول میں ڈُوبے ہوئے جوابات سے نَوازتے  ہیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ”مجلس مَدَنی مذاکرہ“ کے تحت شَیْخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے اِن عطا کردہ دِلچسپ اورعِلْم و حکمت سے بھرپور مَدَنی پُھولوں کی خُوشبوؤں سے دُنیا بھر کے مُسلمانوں کو مہکانے کیلئے اِن مَدَنی مُذاکروں  کو تحریری رِسالوں،وی سی ڈیز(VCDs)اور میموری کارڈز(Memory Cards) کی صُورت میں پیش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حُسنِ اخلاق کے فضائل اوربداَخلاقی کی نحوستیں سُن کر یقیناً ہمارا ذہن بنا ہوگاکہ آیندہ ہمیں بھی بااَخلاق بننا ہے،بداخلاقی سے ہمیشہ کے لیے جان چُھڑانے کی کوشش کرنی ہے۔بداَخلاقی سے بچنے کے چندطریقے بھی ہم نے سُنے،آئیے!ہاتھوں ہاتھ بد اَخلاقی سے نجات کی دُعا بھی سُن لیتے ہیں بلکہ ہوسکے تو اِس دُعا کو یادکر لینا چاہئے تاکہ ہم بارباریہ دُعا مانگتے رہیں اوراِس دُعا کی برکت سے ہمیں حُسنِ اخلاق کی دولت نصیب ہو جائے۔وہ دُعا یہ ہے:

بداَخلاقی سے نجات کی دُعا

اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَعُوْذُ بِكَ مِنْ مُنْكَرَاتِ الْاَخْلَاقِ،وَالْاَعْمَالِ وَالاَهْوَاءِ۔(ترمذی،احادیث شتی،باب دعاء ام سلمہ،۵/۳۴۰،حدیث:۳۶۰۲)

ترجمہ:اے اللہ!میں بُرے اَخلاق،بُرے اَعمال اور بُری خواہشات سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم نے اچھے اَخلاق کی بَرَکتوں کے مُتَعَلِّق سُنا کہ

٭اچھے اَخلاق قُربِ مُصْطَفٰے کا ذَرِیْعہ ہیں،٭اچھے اَخلاق والے کامِل مومِن ہیں،٭اچھے اَخلاق