Book Name:Al Madad Ya Ghaus e Azam

کِرام کی ذِکْر کی محفلیں،یہ فرمان بہت جامع ہے، جس مجلس میںاللہ(عَزَّ  وَجَلَّ ) کا خوف، حضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کا عشق اور اطاعَتِ رسول کا شوق پیدا ہو وہ مجلس اِکْسیر (بہت مفید )ہے۔(مرآۃ المناجیح، ۶/۶۰۳)

بُری صحبتوں سے کَنارہ کَشی کر                کے اچھوں کے پاس آ کے پا مدنی ماحول

سَنور جائے گی آخرت اِنْ شَآءَ اللہ          تم اپنائے رکھو سَدا مدنی ماحول

(وسائلِ بخشش ،ص ۶۴۶)

     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہُ رَحِیْم کے نیک بندوں کی   صحبت کے کئی فائدے(Benefits)   ہیں ۔ مثلاً ٭ان کی سیرت و کردار اور اچھے اعمال دیکھ کر گناہوں  سے بچنے کا ذہن بنتا ہے ۔٭ اللہ پاک کے نیک بندوں کی صحبت سے  نیکیاں کرنے کی سعادت مل جاتی ہے ٭ اللہ پاک کے نیک بندوں کی صحبت  سے  دل کی سختی دُور ہوتی ہے ٭اللہ پاک کے نیک بندوں کی صحبت  دل میں نرمی پیدا کرتی  ہے،٭اللہ پاک کے نیک بندوں کی صحبت  سے اچھی عادتیں پیدا ہوتی ہیں اور٭ اللہ پاک کے نیک بندوں کی صحبت سےبُری خصلتیں دُور ہوتی جاتی ہیں۔٭اللہ پاک  کے نیک بندوں کی صحبت  سے ایمان پر خاتمہ اور فکرِآخرت نصیب ہوتی ہے۔مگر جب بھی یہ سعادت نصیب ہوتو کسی دُنیاوی غرض سے نہ جائیں  بلکہ دِینی نفع حاصل کرنےکی نیت سے جانا چاہیے  کہ اس اچھی صحبت کی بڑی برکتیں ہیں اوربُری صحبت کے کئی نقصانات (Harm)  ہیں مثلاً٭  بُری صحبت کے اثرات فوراً اورتباہ کُن ہوتے ہیں،٭ بُری صحبت  نیک سیرت اور بھولے بھالے انسان کو  پستیوں  کی کھائی میں دھکیل دیتی ہے،٭ بُری صحبت بُرائیوں میں اضافے اور مُعاشرے کے بگاڑ کا  سبب بنتی ہے ،٭ بُری صحبت بسا اوقات ایمان کیلئے زہرِ قاتل  بھی ثابت ہوتی ہے  ۔ لہٰذا ہمیں کسی کی صحبت میں اُٹھنے  بیٹھنے سے پہلے اچھی طرح  سوچ