Book Name:Ghaus e Pak Ki Karamat

محظوظ ہوتے اور کبوتری عمر بھر انڈے دیتی رہی۔ (نزہۃ الخاطر،ص۵۹)

کیوں نہ جاؤں میں غوث پرواری، آفتیں دُورہوگئیں ساری

 جب  تڑپ  کر  انہیں پکارا ہے،  واہ  کیا  بات  غوثِ اعظم  کی

(وسائل بخشش مرمم،ص۵۷۸)

مجلسِ تراجم

        میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!حضرت سَیِّدُنا غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا فیضان عام کرنے کے لئے عاشقان ِرسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش 104 شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے،اِنہی میں سے ایک شعبہ”مجلسِ تَراجِمبھی ہےجو امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَا تُہُمُ الْعَالِیَہاورمکتبۃالمدینہ کی کُتُب ورَسائل کا دنیا کی مختلف زَبانوں مثلاًانگلش،عربی،فارسی،فرنچ،جرمن، چائنیز،اٹالین،رشین،ہندی،گجراتی،سندھی،بنگالی کے علاوہ کم وبیش 36 زبانوں میں ترجمہ کرنےکی خدمت سَراَنْجام دےرہی ہےتاکہ اردو پڑھنے والوں کےساتھ ساتھ دنیا کی دیگرزبانیں بولنے والے کروڑوں لوگ بھی فیضیاب ہوسکیں اوران کا بھی یہ مدنی ذِہْن بن جائےکہ مجھےاپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجلس تراجم کی تمام کتب ورسائل دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net پر موجود ہیں،اس کے علاوہ ”مدنی بُکس لائبریری “ کے نام سے موبائل ایپلی کیشن بھی  ہے،جس کی مدد سے آپ کتب ورسائل کانہ صرف خود مطالعہ کر سکتے ہیں بلکہ  اپنے دوست واحباب کو اس ایپلی کیشن کا لِنک(Link) شئیر کرکے  ثوابِ جاریہ کا سامان کرسکتے ہیں ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہو

(وسائل بخشش مرمم،ص۳۱۵)