Book Name:Quran Kitab Hidayat hai

کنیز نے اس سے کہا :''اس مسکین کو بھی اپنے کھانے میں شریک کر لو ۔''چنانچہ اس نے مجھے بھی کھانے میں شریک کر لیا ۔ جب ہم کھانا کھا چکے تو وہ کنیز سے کہنے لگا :'' شراب لاؤ ۔''جب وہ شراب لائی تو وہ اسے پینے لگااورکنیز سے مجھے بھی شراب پلانے کو کہا لیکن میں نے منع کردیا ۔جب وہ شخص نشے سے چُور ہوگیا تو اس نے کنیز سے کہا :''اپنے ساز لے آؤ ۔''کنیز نے ساز سنبھالا اور گانا گانے لگی ۔ پھر وہ شخص میری طرف متوجہ ہوا اور کہا :''کیا تمہارے پاس اس(گانے) جیسا کچھ ہے ؟''میں نے جواب دیا :''ہاں! میرے پاس وہ ہے جو اس سے کہیں زیادہ بہتر اور بھلا ہے۔''اس نے کہا :''سناؤ۔ ''میں نے اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھنے کے بعد (پارہ 30سُوْرَۂ تَکْوِیْر کی پہلی 3) آیاتِ مبارکہ  تلاوت کیں،

اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْﭪ(۱)وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْﭪ(۲)

وَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْﭪ(۳)۳۰،التکویر:۱تا۳)

ترجَمۂ کنز الایمان:جب دھوپ لپیٹی جائے اورجب تارے جھڑپڑیں اور جب پہاڑچلائے جائیں۔

    ان آیات کو سُن کروہ شخص رونے لگا جب میں اللہ تَعَالٰی کے اس فرمان پر پہنچا: وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْﭪ(۱۰) (ترجَمۂ کنز الایمان:اور جب نامۂ اعمال کھولے جائیں۔)۳۰،التکریر: ۱۰) تو وہ کہنے لگا :''اے کنیز ! میں تجھے اللہ تَعَالٰی کی رضا کے لئے آزاد کرتا ہوں ، اس شراب کو بہا دو اور ساز توڑ ڈالو ۔'' پھر اس نے مجھے قریب بُلایا اور کہنے لگا:''میرے بھائی! تم کیا کہتے ہو ،کیااللہ تَعَالٰی میری توبہ قبول فرما لے گا ؟''میں نے جواب میں (پارہ 2، سورۂ بقرہ کی222نمبر)یہ آیت پڑھ دی ) اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ(۲۲۲) (تَرْجَمَۂ کنز الایمان :بے شک اللہ پسند رکھتا ہے بہت تو بہ کرنے والوں کو اور پسند رکھتاہے ستھروں کو۔  '' ( یہ سُن کر اس نے توبہ کرلی) ۔(درۃ الناصحین ،المجلس الخامس والخمسون فی فضیلۃ التو بۃ ، ص۲۱۶ ۔ ۲۱۷)