Book Name:Quran Kitab Hidayat hai

اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں بھی مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے زندگی بسرکرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

میں بن جاؤں سراپا’’مدنی انعامات‘‘کی تصویر

بنوں گا نیک یااللہ اگر رحمت تِری ہوگی

(وسائل بخشش،ص۳۹۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

”بعدِ فجرمدنی حلقہ“

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول  میں تلاوتِ قرآن کا خوب ذہن دیا جاتا ہے، لہٰذا تلاوتِ قرآن پر استقامت پانے کیلئے آپ بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ رہئے اور12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔یاد رہے!12 مدنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام بعدِفجر” مَدَنی حلقہ“بھی ہے۔ جس میں روزانہ 3آیات کی تلاوت مع ترجَمۂ کنز الایمان اورتفسیر خزائنُ العرفان،تفسیر نُورالعرفان یا تفسیر صِرَاطُ الجِنَان،مدنی درس(درسِ فیضانِ سُنَّت)،منظوم شَجْرۂ قادِریہ رَضَویہ عطاریہ پڑھاجاتا ہے، اس کے بعد اِشْراق و چاشْت کے نَوافِل اَداکئے جاتے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ صبح  سویرے تلاوتِ قرآن کرنا بہت بڑے اَجر و ثواب کا کام ہے ۔فرمان ِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے: تم میں سے کون یہ پسند کرتاہے کہ وہ روزانہ صبح کو بُطحان یا عقیق کی وادیوں میں جائے اورکوئی گناہ اور قطعِ رحمی کئے بغیر دو بڑے کوہان والی اُونٹنیاں لے کر واپس لوٹے؟'' تو ہم نے عرض کی:''یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!ہم میں سے ہر ایک یہ پسند کرتا ہے۔