Book Name:Quran Kitab Hidayat hai

فرمانبردار بن جاتے ہیں توجوخوش نصیب مسلمان اس  پاک کلام کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اس کے احکام پر عمل کرتے ہوں گے تو انہیں اس کی کیسی برکتیں  نصیب ہوں گیں۔

مدرسۃ المدینہ بالغان“

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّقُرآنِ پاک سیکھنے سِکھانے کی ضَرورت و اَہَمیَّت کے پیشِ نَظر قرآنِ پاک کی تَعْلِیْمات کو عام کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے تَحْت بڑی عمر کے(بالغ) اسلامی بھائیوں کیلئے عُمُوماً بعد نمازِ عشاء مُختلف مَسَاجِد،مارکیٹ،بازار،فیکٹری وغیرہ میں پڑھنے والوں کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے مدرسۃُالمدینہ بالِغان کی تَرکیب ہوتی ہے اور اسلامی بہنوں کے لئے مُختلف مَقامات و اَوْقات میں ہَزارہا مدرسۃُالمدینہ بالِغات کی بھی ترکیب ہوتی ہے،اسلامی بھائی اسلامی بھائیوں سے اور اسلامی بہنیں اسلامی بہنوں سے  پڑھتی ہیں، حُرُوف کی دُرُسْتْ اَدائیگی کے ساتھ قُرآنِ کریم سِیکھنے کے ساتھ ساتھ مُختلِف دُعائیں یادکرتے،نمازکے مَسائل سیکھتے اورسُنَّتوں کی مُفْت تَعْلِیْم حاصل کرتے ہیں۔ہمیں بھی اپنی دُنیا وآخرت کی بھلائی کے لئے  مدرسۃُالمدینہ بالِغان میں ضَرور شِرکت کرنی چاہئے،اگرہم دُرست طریقے سے قرآنِ کریم پڑھنا جانتے ہیں تورِضائے اِلٰہی اورثواب کے لیےدُوسرو ں کو پڑھاناشروع کردیں اوراگرپڑھانا نہیں جانتے توپڑھنا شروع کردیں۔

یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے

تِلاوت کرنا میرا کام صبح و شام ہو جائے

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!       صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

رسالہ”تلاوت کی فضیلت“کا تعارف