Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

مکتبۃ ُالمدینہ کی مَطْبُوعَہ649صَفْحَات پر مُشْتَمِل کتاب”حِکایَتِیں اور نصیحتیں‘‘صَفْحہ نمبر 6سے مُبَلِّغِیْن کے لئے اِنْفِرادی واِجْتِماعی نیکی کی دَعْوَت کے چَند آداب پر مُشْتَمِل  مَدَنی پُھول حاصِل کرکے اپنے دِل کے  مَدَنی گُلْدَستے میں  سَجانے کی کوشِش کرتے ہیں:

٭مُبَلِّغ باعَمَل ہوکیونکہ باعَمَل کی بات جَلْداَثَرکرتی ہے،٭جب کسی کو نیکی کی دَعْوَت دیں(یعنی نَصِیْحَت کریں)تواُس کے ساتھ مَحَبَّت سے پیش آئیں اورگُناہ کرتے دیکھیں تو نِہایَت ہی نَرْمی کے ساتھ اُسے مَنْع کریں اوربڑی مَحَبَّت کے ساتھ اُسے سمجھائیں،٭بے جاجَذباتی نہ بنیں۔اگر جِھڑک کرسمجھانے کی کوشِش کریں گے تواُلٹاضِدپیداہوجانے کااَندیشہ ہے،٭اگر کوئی غَلَطِی کردے تو اُسے سب کے سامنے ہرگزنہ ٹوکیں۔اِس سےآپ کی بات بے اَ ثَرہوجائے گی اور اُس کی دِل آزاری ہوجانے کابھی قَوی اِمکان ہےلہٰذامَوْقَع پاکرسمجھائیں۔حضرت سَیِّدُنا ابُو دَرْدَاء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مَرْوِی ہے:جس نے اپنے بھائی کوسب کے سامنے نَصِیْحَت کی اُس نے اُس کو ذَلیل کردیااورجس نےتَنْہائی میں نَصِیْحَت کی اُس نے اُس کومُزَیَّن(آراسۃ)کردیا۔ (تنبیہ الغافلین، باب الامر بالمعروف والنھی عن المنکر، ص۴۹)٭والِدَین اپنی اَولاد کو،شوہراپنی بیوی کو اور اُستاد اپنے شاگِرْد کو ضَرُورَتاً سختی سےبھی سمجھائیں توحَرَج نہیں،٭اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْف کرنے والے مُبَلِّغ کے پاس عِلْم ہونا ضَروری ہے ورنہ کس طرح سمجھائے گا؟اِس لئے اِسلامی کِتابو ں کا مُطَالَعَہ کرنا ضَروری ہے ۔(عَوام مُبَلِّغِیْن)جِتنا کتاب میں پڑھیں یا عُلَمَائے حَقَّہ سے سُنیں وہی بَیان  کریں ۔اپنی طرف سے آیات واَحادیث کی تفسیر وتَشْریح نہ کریں،مُبَلِّغ کی نِیَّت صِرْف رِضائے اِلٰہی کا حُصُول اوراِسلام کی سَر بُلند ی ہو،٭مُبَلِّغ صابِر اور بُردْبار بھی ہو ، ہوسکتا ہے جس کو سمجھا یا جارہا ہے وہ بِپَھر جائے یا گالی وغیرہ بَک دے ، مُبَلِّغ کے لئے یہ مَوْقَع اِمْتِحان کا ہوتا ہے، اگر دامنِ صَبْر ہاتھ سے جاتا رہا اور آپ نے بھی خُدانَخَواسْتَہ غُصّے کا مُظاہَر ہ کِیا تو آپ بازی ہار گئے،٭ خُوشی،غَمی اور بیماری وغیرہ کے مَواقِع پر لوگوں کے ساتھ ہَمْدَرْدَانہ رَوَیَّہ اِخْتِیَار کریں، ٭لوگوں کو اُن کی نَفْسِیَّات کے مُطَابِق  مَحَبَّت بَھرے لہجے میں سمجھائیں،٭دَقِیْق(مُشْکِل) مَضامین اور پیچیدہ مسائل نہ