Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۳۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنوں!مَعْلُوم ہُوا کہ  نیکی کی دَعْوَت چاہے اِنْفِرادی حَیْثِیَّت سے ہو یا اِجْتِماعی طور پر، دینے والوں اور سُن کر عَمَل کرنے والوں سب کو دِین و دُنیا کی بے شُمار بَرَکتیں اور بَھلائیاں نصیب ہوتی ہیں،لہٰذانیکیوں کے حَرِیْص بن جایئے،دُوسروں کو نَماز ی بنانے کی مُہِمّ تیز سے تیز تَر کر دیجئے،جنہیں نَماز نہیں آتی اُنہیں نَماز سکھایئے۔اگر آپ کے سَبَب ایک بھی نَمازی بن گئی تو جب تک وہ نَمازیں پڑھتی رہے گی اُس کی ہَر ہَر نَماز کا آپ کو بھی ثَوَاب مِلتا رہے گا۔ کم و بیش 72مِنَٹ لگنے والے دعوتِ اِسلامی کے مَدْرَسۃُ المدینہ(بالِغات)میں داخِلہ لے لیجئے،اِس میں خُود بھی قرآنِ کریم سیکھئے اور دُوسروں کو بھی سِکھایئے۔آپ سے سیکھنے والی جب جب تِلاوت کرے گی تو آپ کو بھی اُس کی تِلاوت کا ثَوَاب مِلتا رہے گا۔آپ بھی سُنَّتوں پر عَمَل کیجئے اور دُوسروں کو بھی عَمَل پر آمادہ کیجئے۔ اگر آپ نے کسی کو ایک سُنَّت سِکھا دی تو اب وہ جب جب اُس سُنَّت پرعَمَل کرے گی تو آپ کو بھی اُس سُنَّت پر عَمَل کرنے والے کی طرح ثَوَاب مِلتا رہے گا اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دَعْوَت کے ذَرِیعے اپنی اور دُوسروں کی اِصْلاح کی زور دارمُہِمّ چَلا کر مُسَلْمانوں کو ’’نیک‘‘ بَنانے کی’’مَشِیْن‘‘بن جایئے

مُبَلِّغِیْن کیلئے نیکی کی دَعْوَت دینے کے  مَدَنی پُھول

میٹھی میٹھی اسلامی بہنوں!یہ بات ذِہْن نشین رکھئے کہ کسی بھی اَہَمّ کام کو سَراَنْجام دینے کے لئے کچھ آداب ہوتے ہیں تاکہ کام کے دوران مُمْکِنَہ غَلَطِیوں سے بَچَا جاسکے اور وہ کام بآسانی پائے تکمیل تک پہنچ جائے،اِسی طرح نیکی کی دَعْوَت کے اِس نیک اور اَہَمّ ترین کام کو بَحُسن وخُوبی سَراَنْجام دینے کے بھی کچھ آداب ہیں تاکہ مُبَلِّغِیْن اِن آداب  کی روشنی میں نیکی کی دَعْوَت کے اِس اَہَمّ فَریضے کو بَحُسن و خُوبی اَنْجام دے سکیں اور اُنہیں اپنے مَقاصِد میں نُمایاں کامیابیاں حاصل ہو۔آئیے!