Book Name:Ghos-e-Pak ka Kirdar

کرتے، عبادات کی بجاآوری کے معاملے میں بھی ہم انتہائی سستی و کاہلی کا شکار ہیں،نفل عبادات بجالانا اور شب بیداری کرنا تو بہت دور کی بات ہے،کہیں ایساتو نہیں کہ فرائض کی ادائیگی کے معاملے میں  بھی غفلت کے مُرتکب ہو رہے ہوں ، گویا ہم نے عملی طور پر غوثِ پاک کی تعلیمات کو بالکل ہی فراموش کر رکھا ہے اور ہماری زندگی بے مقصد طریقے سے گزر رہی ہے۔

 شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی کروڑوں رحمتیں نازل ہوں   کہ جنہوں نے اُمّت کی ڈگمگاتی کشتی کو پار لگانے،اس پُر فتن دَورمیں مسلمانوں کو غوثِ پاکرَحْمَۃُ  اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا سچا پکا غلام بنانے،ان کے سِینوں میں عبادت کا جذبہ بڑھانے اور انہیں غوثِ پاک رَحْمَۃُ  اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی تعلیمات اپنانے کا مدنی ذہن دینے کے لئے سوال وجواب پر مشتمل”مدنی انعامات “عطا فرمائے، اِن مدنی انعامات میں اُن معمولات کوبھی اپنانے کا  ذہن دیا گیاہے  کہ جو حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ  اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی عبادت و ریاضت کا حصہ تھے  ،آئیے!چندایک ایسے مدنی انعامات کے بارے میں سُنتے ہیں:مثلاً مدنی انعام نمبر2میں"نمازوں کی ادائیگی"،مدنی انعام نمبر5میں"اوراد و وظائف،مدنی انعام نمبر19میں "نمازِ تہجد"،مدنی انعام نمبر20میں "تلاوتِ قرآن"،مدنی انعام نمبر44میں"نماز و دعا کے دوران خشوع و خضوع پیدا کرنے کی ترغیب دلائی ہے۔ الغرض مدنی انعامات عبادت و ریاضت کا جذبہ بیدار کرنے  کے لئے ایک بہترین اور لاجواب نسخہ ہے۔اللہعَزَّوَجَلَّ  حُضُورغوثِ پاک رَحْمَۃُ  اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے طُفیل ہمیں بھی عبادت کا ذوق  وشوق نصیب فرمائے اور روزانہ پابندی کے ساتھ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے اورہرمدنی ماہ کی یکم تاریخ ،اپنے ذمہ دارکوجمع کروانے کی سعادت عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ۔

 کتاب ”غوثِ پاک کے حَالات“  کا تعارُف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حُضورِغوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے حالات ،واقعات اور کرامات