Book Name:Maqbool Hajj ki Nishaniyan

عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنتے ہیں، تاکہ ہمارے  اندر بھی حج کی سَعَادت پانے کا جذبہ مزید اُجاگر ہو:

(1)حاجی اپنےگھر والوں میں سے 400(مُسلمانوں)کی شَفَاعت کرے گا اور گناہوں سے ایسا نِکل جائے گا،جیسے اُس دن کہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا۔(کنزالعمال ، کتاب الحج والعمرۃ،الفصل الاول فی فضائل الحج، الجزء۵، ۳/۷، حدیث: ۱۱۸۳۷)

(2)حج کیا کرو، کیو نکہ حج  گُناہو ں کواِ س طرح دھو دیتا ہے، جیسے پانی میل کو دھودیتا ہے ۔(معجم اوسط ، من اسمہ القاسم، ۳ / ۴۱۶،رقم:۴۹۹۷)

(3)جب تم کسی حاجی سے مُلاقات کرو تواُس سے سلَام و مُصَافَحہ کرواور اس سے کہو کہ وہ اپنے گھر میں داخل ہونے سے پہلے تمہارےلیےمَغْفِرت کی دعاکرے، کیونکہ اُس کی مَغْفِرت ہو چکی ہے۔ (مشکاۃالمصابیح،کتاب المناسک،الفصل الثالث،۱/۴۷۲، حدیث:۲۵۳۸)

(4)جو حج کے اِرادے سے نکلا، پھر مَر گيا تَو اللہعَزَّ  وَجَلَّ قِيامَت تک اُس کے لئے حج کرنے والے کا ثَواب لکھ دے گا اور جو عُمرے کے اِرادے سے نکلا ،پھر مر گيا تو اُس کے لئے قِيامَت تک عُمرہ کرنے والے کا ثواب لکھا جاتا رہے گا ۔ ( مسند ابی یعلیٰ ، مسند ابی ھریرۃ ، ۵/ ۴۴۱، حدیث: ۶۳۲۷)

پھر عطا کر دیجئے حج کی سَعَادت یارسول                      ہو مدینے کی اجازت بھی عِنایت  یارسول

      حج کا موسِم آگیا حُجّاج نے باندھی کمر                                       میرے حج کی بھی کوئی ہوجائے صورت یا رسول

(وسائلِ بخشش(مرمم)،ص۲۴۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

                        سُبْحٰنَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ! میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سنا آپ نے کہ اللہ تعالٰی اپنے گھر کے