Book Name:Maqbool Hajj ki Nishaniyan

لئے  مسلسل 14سال سے یہاں آکر رحم و کرم کی امید لگائے ’’لَبَّیْکَ ط اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ ط لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ ط اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَلْمُلْکَ ط لَاشَرِیْکَ لَکَ ط ‘‘کی صدائیں بلند کرتا  اور جواباً ’’لَا لَبَّیْک‘‘کی آواز سنتا رہا، مگر رَحْمتِ خُداوَندی سے مایُوس ہوجانے کے بجائے صبر و رِضا کا پیکر بن کر  ایک قَدم بھی پیچھے نہ ہٹا۔بالآخر آزمائش کی اِ س گھڑی سے وہ بہت اچھی طرح کامیابی سے ہمکَنار ہوا اور اللہ تعالٰی کو اپنے اُس مخلص  بندے  کی عاجزی ،اِنکساری اور اِسْتقامت کے ساتھ حَرَمِ کعبہ میں ’’لَبَّیْکَ ط اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ ط لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ ط اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَلْمُلْکَ ط لَاشَرِیْکَ لَکَ ط ‘‘  کی صدائیں بلند کرنا پسند آگیا، توخالِق و  مالک عَزَّ  وَجَلَّ نے اُسے ایسی بے مِثال مَقْبُولیّت سے سَرفراز فرمایا کہ اُس کی مُخلِصَانہ صَداؤں کو حاجیوں کے حج کی قَبولِیَّت کا ذَرِیعہ بنادیا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حج، ارکان ِ اِسْلام میں سے ایک بُنیادی رُکن اور اَہَم عِبادت  ہے،اِس فَرِیضے کی ادائیگی کی غَرض سے ہر سال لاکھوں مُسَلمان  ایک ہی لباس میں رنگ ونَسل کے فرق کو مٹا کراور آپس کی ناچاقِیاں بُھلا کر سَرزمین ِحَرَم پر اِکٹّھے ہوتے ہیں،جن کے اِتّفاق و اِتّحاد کا دِلکش نَظَارہ دیکھ کر دنیا حیرت زَدہ ہوجاتی ہے۔یہ لمحہ حاجیوں کے لیے کسی عظیم نعمت  سے کم نہیں ہوتا ، کیونکہ بارگاہِ الٰہی سے اِن خُوش نصیبوں پر خُصُوصی کرم نوازیاں ہوتی ہیں اور اِن کو حج کے بدلے میں ایسے عظیمُ الشّان انعامات سے نوازا جاتا ہے کہ جن کے بارے میں سننے کے بعد حج کی طاقت و قدرت نہ رکھنے والے مُسلمانوں کے دل و دماغ میں بھی اُس مُقَدّس  مقام کی زِیارت کا اَرْمان مچلنے لگتا ہے۔ آئیے! اب حج کے فَضائل اور حاجیوں کو ملنے والے اِنْعامات کے بارے میں 4فَرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی