Book Name:Madani Inamaat Rah e Nijaat

ہی روزانہ فکرِ مدینہ کرنے کو اپنا معمول بنائیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ 

مَدَنی اِنعامات كے عامِل  پہ ہر دم ہر گھڑی

یاالٰہی!  خُوب برسا رَحْمتوں كی تُو جَھڑی

کتاب ”فِکرِ مدینہ“ کا تعارُف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فِکرِ مدینہ کے بارے میں تَفْصِیْلـی معلومات حاصل کرنے نیز نیکیوں کا جذبہ پانے اور گُناہوں سے بچتے ہوئےاپنے اَعْمال کا مُحاسَبہ کرنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 166 صفحات پر مُشْتَمِل کتاب ” فکر ِمدینہ“  کا مُطالعہ نِہایت مُفید ہے۔اس کتاب میں فکرِ مدینہ (اَعْمال کا مُحاسَبہ کرنے ) کی ضرورت و اَہَمِّیَّت ، اِس کے فَوائد،قرآن و حدیث  کی روشنی میں خُود اِحْتِسابی کرنے کا ثُبُوت اور بُزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کی فکرِ مدینہ کے واقعات بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مُختلف موضوعات پر فکرِ مدینہ کرنے کا عملی طریقہ بھی بیان کِیا گیا ہے۔تمام اسلامی بھائیوں سے مَدَنی اِلْتِجا ہے کہ اس کتاب کو آج ہی مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب فرماکر اس کا مُطالعہ کیجئے۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ  www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download)بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کیا جا سکتا ہے۔

بیان کا خُلاصہ

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آج ہم نے  اپنے اَعْمال کا مُحاسَبہ کرنے کے حوالے سے بیان سُنا کہ اپنا مُحاسَبہ کرتے رہنا بہت زیادہ اَہَمِّیَّت کا حامِل ہے۔آخرت کی نَجات اسی میں ہے کہ اِنسان دُنیا ہی میں اپنا مُحاسَبہ کرتا رہے اور اپنے نَفْس و اَعْمال کی کڑی نگرانی کرتا رہے،جو شخص حسابِ آخرت سے پہلے خُود اپنا مُحاسَبہ کرتے ہوئے اپنی ذات اور اپنے اَفْعال میں پائی جانے والی بُرائیوں کو سُدھار لیتا ہے، وہ گُناہوں سے بچنے اور نیکیوں کی کثرت کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے  ،اُن نیک اَعْمال کی برکت سے اُسے