Book Name:Tilawat e Quran ki Barkatain

سے زِیادہ شیریں اور لذیذ نہیں ہوتی، محبوب کا کلام ان کے دلوں کے لیے کیف وسُرور کا باعث ہوتا ہے اور یہی ان کے مَقْصود ومَطْلُوب کی اِنْتہا ہوتا ہے۔(جامع العلوم والحکم ٤٥٢)

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!دیکھاآپ نے کہ قرآنِ  کریم سے مَحَبَّت کرنا کتنی اَہَمیَّت کا حامل ہےکہ قرآن سےمَحَبَّت کواللہ عَزَّ  وَجَلَّاوراس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سےمَحَبَّت کی علامت قَرار دیا جارہاہےاورقرآنِ پاک سے مَحَبَّت کی علامت اس کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اس پرعمل کرنا بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّشیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علامہ مولانا ابُو بلال محمدالیاس عطّار قادری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تلاوتِ قرآن کو اپنا معمول بنانے اور اس کی مَحَبَّت دل میں بڑھانے کے لئے72مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر21میں اِرشاد فرماتے ہیں"’’ کیا آج آپ نے کَنْزُ الْاِیْمان سے کم اَزْ کم تین آیات (مع ترجمہ وتفسیر ) تلاوت کرنے یا سُننے کی سعادت حاصل کی؟‘‘ لہٰذا ہمیں بھی اپنی یہ عادت بنانی  چاہیے کہ روزانہ کَنْزُالْاِیْمان شریف مع تفسیر خزائن العرفان یا صِراطُ الْجِنان سےمع  ترجمہ وتفسیر خُوب غور وفکر کے ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت کیا کریں، اس طرح مدنی اِنْعام پر عمل کے ساتھ ساتھ تلاوت کی ڈھیروں بھلائیاں اور برکتیں بھی نصیب ہوں گی اور عمل کا جذبہ بھی پیدا ہوگا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   

کنز الایماں اے خدا میں کاش روزانہ پڑھوں

پڑھ کے تفسیر اس کی پھر اس پر عمل کرتا رہوں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!یقیناًوہ لوگ بہت خُوش نصیب ہیں جو قرآنِ کریم سے مَحَبَّت کرتے ہیں اور اس کی تِلاوت کرنے کے ساتھ ساتھ اس پرعمل بھی کرتے ہیں،مگرافسوس صَد کروڑ