Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

کی غیبت و چُغلی خاموشی ،رضا مندی اور دلچسپی سے سُنتے رہنا بھی منع ہے۔حدیثِ پاک میں ہے کہ نبیِ کریم،رؤفٌ رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے گانا گانے اور گانا سُننے سے اور غیبت کرنے اور غیبت سُننے سے اور چُغلی کرنے اور چُغلی سُننے سے منع فرمایا۔(الجامع الصغیر للسیوطی،ص۵۶۰،حدیث:۹۳۷۸) حضرت علامہ عبدُ الرؤف مُناوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں:غیبت سُننے والا بھی غیبت کرنے والوں میں سے ایک ہوتا ہے۔ (فیض القدیر،۳/۶۱۲،تحت الحدیث:۳۹۶۹)

اے کاش!ضرورت کے سوا کچھ بھی نہ بولوں

اللہ زَباں   کا   ہو   عطا   قُفلِ   مدینہ

کتاب”غیبت کی تباہ کاریاں“کا تعارف

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!غیبت جیسے حرام اور جہنم میں لے جانے والے کام کی مزید نحوستیں ہلاکتیں اور تباہ کاریاں جاننے اور اس سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کیلئے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی 504 صفحات پر مشتمل مایہ ناز کتاب ”غیبت کی تباہ کاریاں“ کا مطالعہ (Study)کیجئے،اس کتاب کا مطالعہ کرنا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ غیبت ،چغلی،بہتان اور مسلمانوں کی عیب جوئی سے بچنے کیلئے ہمارے حق میں کافی حد تک مفید ثابت ہوگا،اس کتاب میں غیبت کی تعریفات،غیبت کی ممانعت پر آیات و احادیث اور بزرگانِ دین کے فرامین، غیبت کرنے والوں کےدردناک عذاب کے واقعات، چغل خوری و تکبر وغیرہ گناہوں کی آفات، غیبت جیسے ہلاکت خیز مرض کےعلاج،مسلمانوں کے عُیوب چُھپانے کےفضائل، عیب اچھالنےکی وعیدیں، مختلف موضوعات پر غیبت کی سینکڑوں مثالیں اور بہت سے مفید مدنی پھول نہایت آسان اور