Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

لگائی٭بدگمانی کی٭جھوٹ بولا ٭ غَلط کام کیا٭ لوفر ٭ جُواری ٭شرابی(Drinker)٭ نَشَئِی ٭ چرسی ٭بھنگڑی٭ہیروئنچی ٭ اَفیونی ٭ بدچلن ،میرا باپ حلال حرام روزی کی پرواہ نہیں کرتا٭ بڑا بھائی بے نمازی ہے٭ بہن بے پردہ ہے ٭ میرے والدین آپس میں لڑتے رہتے ہیں٭ گھر میں کوئی بھی قرآن نہیں پڑھا ہوا ٭چھوٹا بھائی فلمیں ڈِرامے دیکھتا ہے٭ باتیں تو بڑی صوفیانہ کرتا ہے ٭ نماز ایک نہیں پڑھتا ٭ کل تک تو اس کے پاس چائے پینے کے پیسے نہیں ہوتے تھے آج اس کے پاس مہنگی گاڑی نہ جانے کہاں سے آ گئی !٭ ضرورمسجِد (یا مدرسے )کے چندے پر ہاتھ مارا ہوگا!٭تقریر میں پہلے اپنے قصیدے پڑھے گا پھر موضوع (Topic)پر آئے گا ٭ یہ تو دوسرے مقررین کا وقت بھی کھا جاتا ہے ٭ بڑے جلسے(یااجتماع)میں تو خوب گرجتا برستا ہے ٭جب اپنا مطلب تھا تو وقت بے وقت فون کرتا تھا ٭مطلب نکل گیا تو پلٹ کر حال تک نہیں پوچھا ٭(بیٹےکیلئے ماں کہے)جب بیوی گھر میں تھی تو روز فون (Call)کرتا تھا اب ہمیں گھاس بھی نہیں ڈالتا ٭اسے اتنی توفیق کہا ں کہ فون کرے ، جب بھی کیا ہے میں نے ہی کیا ہے٭(ماں کہے)سسرال میں اگر دو دن فون نہ کرے تو بے چین ہوجاتا ہے٭ اور اپنے گھر مہینوں گزر جائیں کوئی فکر ہی نہیں ہوتی ٭(ماں باپ کہیں)دوسروں کو فون کرنے کیلئے ا س کے پاس وقت بھی ہے اور پیسے بھی، ہمارے لئے اس کے پاس ٹائم (Time) ہی نہیں٭ شادی کے بعد ہمیں بالکل ہی بھول گیا ہے٭جان بوجھ کر فون نہیں کرتا۔٭ دھاندلی کر کے انتِخاب جِیتا ہے٭اِس نے بَہُت سارے آدمی مَروائے ہیں٭بدمَعاش٭دہشت گرد ٭ ظالم (سرکش) ٭ تھالی کا بینگن٭پیسوں کا بھوکا ہے٭ فنڈ غریبوں کو دینے کے بجائے خود کھا گیا ہے ٭ ووٹ لینے کے وقت پیچھے پیچھے پھرتا ہے ٭اب گھاس نہیں ڈالتا٭سرکاری خزانے پر عیش کررہا ہے ٭ہم نے اسے ووٹ دئیے مگر اس نے ہمارے لئے