Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے دُنیا میں تشریف لاتے ہی سجدہ فرمایا، کاش! اُس سجدے کے صدقے میں ہمیں سجدوں کی توفیق نصیب ہو جائے اور ہم پانچوں نمازیں مسجد میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ صفِ اوّل میں پڑھنے کے عادی بن جائیں۔یاد رکھیئے! ہر مسلمان مرد و عورت پر پانچ وقت کی نماز فرض ہے۔نماز کی فرضیت کاانکار کرنے والا کافر ہے ،چاہے اُس کا نام اور دیگر کام مسلمانوں والے ہوں۔جو بد نصیب ایک وقت کی نماز بھی جان بوجھ کر قضا کر دیتاہے اُس کا نا م جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے۔

رُوحُ الامیں نے گاڑا کعبے کی چھت پہ جھنڈا

تاعرش اُڑا پھریرا صبحِ شبِ ولادت

     اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ ! ہم بھی اپنے ہاتھوں میں اور اپنی سواریوں پر فیضانِ گنبدِ خضریٰ اور فیضانِ گنبدِ غوث و رضا سے مالا مال مدنی پرچم اُٹھائے،امیرِ اہلسنّت کے عطاکردہ مدنی پھولوں(مکتوب) کے مطابق  جلو سِ میلاد میں شرکت کریں گے۔زور سے کہیے اِنْ  شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اور اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ 12 ربیع الاول یعنی آج کا روزہ بھی رکھیں گے کہ ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہر پیر کو روزہ رکھا کرتے تھے اور جب بارگاہِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں پیر کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو ارشاد فرمایا ”اسی دِن میری ولادت ہوئی اور اسی دِن مجھ پرپہلی وحی نازل ہوئی“۔تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہم بھی آج روزہ رکھیں گے ۔ہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد