Book Name:Har Tarha Ka Nasha Haram Hay

بعدِ فجرمدنی حلقہ:

ذیلی حلقے کے  12 مدنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مدنی کام نمازِ فجر کے بعد  مَدَنی حَلْقے  میں شرکت بھی ہے۔جس میں روزانہ،تین (3)آیاتِ قرآنی کی تلاوَت مع ترجمہ کَنْزُالایمان وتفسیر خزائنُ العرفان/ تفسیرنورُالْعرفان/تفسیر صِراطُ الجنان نیز درسِ فیضانِ سُنَّت (4صفحات)اور(منظوم)شَجْرہ قادِریہ، رَضَویہ، ضیائیہ،عطاریہ پڑھا جاتا ہے ۔ قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانے  کی بڑی برکتیں ہیں۔

نبیِ کریم،رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:جس شخص نے قرآنِ کریم سیکھا،سکھایا اور اس پر عمل کِیا، قرآنِ کریم اس کی شفاعت کرے گا اور جنّت میں لے جائے گا۔([1]) لہٰذا آپ بھی پابندی کے ساتھ مدنی حلقے میں شرکت کی نیت فرمالیجئے، نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر خُوب خُوب نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کیلئے مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کی خُوب برکتیں حاصِل ہوں گی۔آئیے ترغیب کیلئے ایک مدنی بہار سُنتے ہیں۔چُنانچہ 

نشے کی عادتِ بَد چھُوٹ گئی

        عطّار آباد(جیکب آباد،بابُ الاسلام سندھ) کے علاقے سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں  ہے : پہلے میں  غَلَط عقائد کا حامِل اور اخلاقی بُرائیوں  کی دلدل میں  دھنسا ہوا تھا ،روزانہ رات کو 8 سے 12 بجے تک بھنگ،چرس اور شراب وغیرہ کا نشہ کِیا کرتا، پھر بَدمست ہوکر گھر پہنچتا اور بستر پر بے سُدھ ہوکر سورہتا۔ میری ماں  میری حالت دیکھ کر روتی رہتی اور مجھے سمجھاتی لیکن مجھ پر ذرا بھی اثر نہ ہوتا۔ پھرغالباً 2010 ؁ء میں  ہمارے علاقے میں  سیلاب آیا تو ہم نے ایک محفوظ مقام پر پناہ لی ۔ وہاں  میں  شدید


 

 



[1]…  تاریخ دمشق ،۴۱/۳