Book Name:Har Tarha Ka Nasha Haram Hay

  نے چُونے کے نُقصانات،اصلی کتّھے کے فوائداور نقلی کتّھے کے نُقصانات کے علاوہ نہایت مفید معلومات بیان فرمائی ہیں،لہٰذا آج ہی  اس رسالے کومکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھدیۃً طلب فرماکر خُود بھی مطالعہ کیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اسرِسالے کو رِيڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اورپرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

آئیے اب سگریٹ نوشی اور تمباکو نوشی کے نُقصانات بھی سُنئے،چُنانچہ

 سگریٹ کے طبّی نُقصانات

(1)سگریٹ پینے والا اپنی جیب سے رقم خرچ کرکے گویاکہ اپنے لئے مُصِیبت خریدتا ہےاور دوسروں کو بھی دُھویں سے تکلیف پہنچاتا ہے۔ (2)اس کے استعمال سے نیکی اور عبادت بھاری محسوس ہوتے ہیں۔ (3)اس کا استعمال کرنے والا بُری صحبت کی طرف راغب رہتا ہے۔(4)اس کے استعمال سےمنہ اور زبان کا کینسر ہوجاتاہے۔(5)سانس پھُولنے کا مرض پیدا ہوجاتا ہے۔(6)چہرے اور جسم کارنگ  خراب ہوجاتا ہے نیز(7)چہرے اور جسم پر بدنُما جُھریاں بھی پڑجاتی ہیں ۔(8)ہارٹ اٹیک(یعنی دل کا دورہ پڑنے) کا خطرہ رہتا ہے۔(9)سگریٹ نوشی اور تمباکو نوشی کرنے والے دائمی کھانسی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

        میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! دیکھا آپ نے کہ نشے کی تباہ کاریاں کس قدر زیادہ ہیں کہ ان کا شمار نہیں کِیا جاسکتا،مُنَشّیات کا عادی حقوقُ اللہ اور حقوقُ العِباد دونوں کو پامال کرتا ہے ،حتی کہ اپنے بدن کا حق بھی ادا نہیں کرتا،اس کا جسم سُست ہوجاتا ہے،محنت مزدوری کے قابل نہیں رہتا نتیجتاً وہ معاشرے میں اپنا وقار کھو بیٹھتا ہے اور غیروں کا محتاج ہوجاتا ہے ،گھر والے اس سے بیزار اور یار