اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے : جس نے یہ کہا : “ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ القِیامَۃِ “ اس کے لئے میری شفاعت واجب ہوگئی۔ (معجم کبیر ، 5 / 25 ، حدیث : 4480)
ماہنامہ ستمبر 2021
استغاثہ
قبول بندۂ دَر کا سلام کرلینا
سَگانِ طیبہ میں تَحریر نام کرلینا
مِرے گناہوں کے دفتر کھلیں جو پیشِ خدا
حضور اس گھڑی تم لطفِ تام کرلینا
تمہارےحُسن میں رکھ کر کشش ، کہا حق نے
کہ دشمنوں کو دکھا کر غلام کرلینا
مِلا ہے خوب ہی نسخہ گناہگاروں کو
تمہارے نام سے دوزخ حرام کرلینا
حبیب عرش سے بھی پار جا کے رب سے ملے
کلیم کو تھا مُیَسَّر کلام کرلینا
خدا نے کہ دیا محبوب سے کہ مَحْشر میں
گناہگاروں کا تم اِنتظام کرلینا
جمیلِؔ قادری اُٹھو جو عزمِ طیبہ ہے
چلو یہ عمر وَہیں پر تمام کرلینا
از مَدَّاحُ الْحَبِیْب مولانا جمیل الرحمٰن قادری رضوی رحمۃُ اللہِ علیہ
قبالۂ بخشش ، ص21
Comments