Book Name:Waseely Ki Barkatain
(2): فرمایا:
ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَ
تَرْجمہ: اللہ پاک کے حُضُور وسیلہ پیش کرو۔
(3): تیسرے نمبر پر فرمایا:
وَ جَاهِدُوْا فِیْ سَبِیْلِهٖ
تَرْجمہ: اور کوشش کرو اللہ کے راستے میں۔
یعنی جو کام کرنے جا رہے ہو، اُس کام سے مُتَعَلِّق تقویٰ اختیار کر لیا، وسیلہ پیش کر لیا، اب خُوب کوشش کرو!
یہ 3کام کریں گے تو کیا ملے گا؟ فرمایا:
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۳۵)
تَرْجَمَہ:تاکہ تم کامیاب ہو۔
* دُنیا میں* آخرت میں* اس زندگی میں* موت کے بعد والی زندگی میں * زِندگی کے ہر ہر میدان میں* قبر میں* حشر میں * میزان پر* پُل صراط پر ہر جگہ کامیابی مل جائے گی۔
پیارے اسلامی بھائیو! اس آیتِ کریمہ سے مَعْلُوم ہو گیا کہ کوئی کام ہو، کوئی بھی جائِز خواہش ہو، جائِز تمنّا ہو * ہم نے سَفَر کرنا ہے، تمنّا ہے کہ صحیح سلامت گھر واپس آجاؤں * رات کو سونے لگے ہیں، دِل میں تمنّا ہے کہ صبح تندرست اُٹھنے میں کامیاب ہو جاؤں * کام اٹک گیا ہے * کاروبار بند ہو گیا ہے * معاشِی تنگ حالی ہو گئی ہے * قرض چڑھ گیا ہے * امتحان میں کامیابی چاہیے * بیمار ہو گئے، شِفَا چاہیے * کسی بات کا خطرہ ہے، اَمن چاہتے ہیں۔ غرض؛ کوئی بھی کام کرنا ہو، اس میں کامیابی کی طلب ہے۔ اگر ہم کامیاب ہونا چاہتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم وسیلہ پیش کیا کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! زندگی کے ہر میدان میں کامیابی قدم چُومے گی۔