Book Name:Waseely Ki Barkatain
وَسَلَّم ہر ایک کے ساتھ خوش اخلاقی اور ملنساری کا برتاؤ فرماتے* نہ کبھی ڈانٹتے، نہ جھڑکتے * صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہ م کو دیکھ کر مسکراتے،ان سے، ان کے بچوں سے خوش طبعی فرماتے، بچوں کو گود مُبَارَک میں بٹھالیتے * مریضوں کی عیادت فرماتے * مجلس میں کبھی پاؤں پھیلا کر نہ بیٹھتے * سلام میں پہل فرماتے * سب کو اچھے نام سے پکارتے * دوسرے کی بات نہ کاٹتے تھے۔
اللہ پاک ہمیں بھی اَخْلاقِ مصطفےٰ اپنانے کی توفیق عطافرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
بنا دو صبر و رضا کا پیکر بنوں خوش اخلاق ایسا سرور
رہے سدا نرم ہی طبیعت نبیِّ رحمت شفیعِ اُمّت
مختلف سُنّتیں سیکھنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد:3 سے حِصَّہ 16اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت مولانا الیاس قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سُنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے۔ سُنّتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے
سنتیں سیکھنے تین دِن کے لیے ہر مہینے چلیں، قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔