Fazail e Hasnain e Karimain

Book Name:Fazail e Hasnain e Karimain

جائے گا، جیسا کہ

حضرت دَرْداء رَضِیَ اللہُ  عَنْہ سے مَرْوِی ہے کہ حُضُور صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: قِیامت کے دن تم اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پُکارے جاؤ گے، لہٰذا اپنے اچھے نام رکھا کرو۔(سنن ابی داود ،کتاب الادب باب فی تغییر الاسماء ،الحدیث ۴۹۴۸، ۴/۳۷۴)

 پیارے اسلامی بھائیو!اس حدیثِ پاک سے وہ لوگ عِبْرت حاصِل کریں جو اپنے بچے کانام کسی گلوکار، فِلْمی اداکار یامَعَاذَ اللہ غیر مسلموں کے نام پر رکھ دیتے ہیں ، اس سے بَدتَرین ذِلّت کیا ہوگی کہ مُسلمان کی اولاد کو کل میدانِ مَحْشَر میں غیر مسلموں کے ناموں سے پُکارا جائے۔ ہمارے مُعاشَرے میں بچے کے نام کاانتخاب کرنے کی ذمہ داری عُمُوماً کسی قریبی رشتہ دار مثلاً دادی، پُھوپِھی، چچا وغیرہ کوسونپ دی جاتی ہے اور بعض اوقات علمِ دِین سے دُوری کی وجہ سے وہ بچوں کے ایسے نام رکھ دیتے ہیں، جن کے کوئی مَعانی نہیں ہوتے یا پھر اچھے مَعانی نہیں ہوتے ،یاپھر شرعاً دُرست نہیں ہوتے، ایسے نام رکھنے سےبچنا چاہیے،بعض اوقات ایسا نام بھی تَلاش کِیا جاتا ہے جو گھر، خاندان یا  محلے میں دُور دُور تک کسی کا نہ ہو، جو بھی سُنے تو کہہ اُٹھےکہ یہ نام تو پہلی بار سُنا ہے ،کیسا زبردست نام رکھا ہے۔ یہ الفاظ سُن کر نام رکھنے والا پُھولے نہیں سماتا، ایسوں کو ایک لمحے کے لئے سوچ لینا چاہیے کہ کہیں یہ خُوشی تعریف کی خواہش کے مَرَض کانتیجہ تو نہیں، لہٰذااَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ السَّلَام ،صَحابہ کِرام وتابعینرَضِیَ اللہُ  عَنْہُم اجمعین اور اولِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین کے ناموں پر نام رکھنے چاہئیں، جس کا ایک فائدہ تویہ ہوگا کہ بچے کا اپنے بزرگوں سے رُوحانی تَعَلُّق قائم ہوجائے گا اور دُوسرا ان  نیک ہستیوں کا نام رکھنے کی برکت سےاس کی زندگی پر اچھے