Farooq e Azam Ki Ray Ke Mutabiq Ayaat

Book Name:Farooq e Azam Ki Ray Ke Mutabiq Ayaat

دوسرے بر حق خلیفہ نائبِ میرِ حِجاز          شوکتِ اسلام کا وہ اک نشانِ امتیاز

نامِ نامی تھا عمر جن کا، لقب فاروق تھا         پیکرِ عَزم و حَمِیّت، صاف ظاہر پاکباز

وضاحت:اللہ  پاک کے حبیب صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دوسرے بَر حق خلیفہ جن کا نام عمر اور لقب فاروق ہے، اِسلام کی شان و شوکت کا نشانِ اِمتیاز ہیں۔ آپ عزم و حوصلہ، دینی غیرت ، ظاہر وباطن کی پاکیزگی کےآئینہ دار تھے۔

اللہ  اکبر! اللہ  پاک ہمیں بھی اپنی جانچ کرنے، اپنے اعمال کا جائِزہ لینے کی توفیق نصیب فرمائے۔ شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا اِلیاس عطّاؔر قادری دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنا جائِزہ لینے کا بہت آسان طریقہ ہمیں دیا ہے۔ مکتبۃُ المدینہ سے نیک اعمال کا رسالہ مِل جاتا ہے، اس کی موبائِل ایپلی کیشن بھی ہے، رسالہ خرید لیں یا موبائِل میں ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ فرما لیں۔ نیک اعمال کی مختلف قسمیں ہیں:٭اسلامی بھائیوں کے لئے 72 نیک اعمال٭اسلامی بہنوں کے لئے 63 نیک اعمال٭بچوں کے لئے 40 نیک اعمال ہیں۔ مثلاً 72 نیک اعمال والے رسالے میں 72 سُوالات دئیے ہوئے ہیں، ہر سوال کے نیچے 31 خانے ہیں، کرنا بس یہ ہے کہ روزانہ وقت مقرر کر لیں، نیک اعمال کا رسالہ اور قلم ہاتھ میں لے لیں، تنہائی میں بیٹھ جائیں، ایک ایک سُوال پڑھتے جائیں، اُس کا جواب ہاں ہو یا نہ ہو، نیچے دئیے ہوئے خانوں میں نشان لگاتے جائیں۔ مثلاً نیک عمل ہے: کیا آج آپ نے پانچوں نمازیں باجماعت مسجد میں ادا کیں؟ اگر تو اداکیں ہیں تو گُڈ کا نشان لگا دیں۔ پانچوں پُوری نہیں پڑھیں یا پڑھی تو ہیں مگر مسجد میں حاضِر ہو کر باجماعت ادا نہیں کر پائے تو صِفْر لگا دیں۔ اس طریقے سے روزانہ اپنے اعمال کا جائِزہ لیں، اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم!چند ہی دِنوں