Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

کے مبارک کندھوں پر سوار ہوا کرتے تھے ان کی ذاتِ بابرکات پر بھی لاکھوں سلام ہوں۔

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے امام حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ کی...!!اس حکایت سے ہمیں یہ باتیں سیکھنے کو ملیں:(1): اگر کوئی ہمارے پاس مدد کے لئے آئے تو ممکن حد تک اس کی مدد کریں، حدیث پاک میں ہے:جو کسی مسلمان کی دنیا کی ایک تکلیف دور کرے گا اللہ پاک اس کی قیامت کی ایک تکلیف دور کرے گا۔([1]) (2):آنے والے کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور اس کو اپنے سامنے شرمندہ نہ کریں، ہمارا تو یہ ذہن ہونا چاہیے کہ یہ سوالی میرا محسن ہے کہ اللہ پاک نے اس کے ذریعے مجھے نیکی کرنے کا موقع دیا ہے، اپنے محسن کی عزت کی جاتی ہے نہ کہ اس کو ذلیل کیا جاتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:علاقائی دورہ

Aحدیثِ پاک کا خُلاصہ ہے: جو قدم راہِ خُدا میں خاک آلود ہوں، انہیں جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی([2]) *نیکی کی دعوت دینے، بُرائی سے منع کرنے کے لئے گھر سے نکلنا بھی راہِ خُدا میں نکلنا ہے*ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نیکی کی دعوت دینے کے لئے بازاروں میں تشریف لے جاتے *مختلف قبائل میں جا کر بھی نیکی کی دعوت دیاکرتے تھے۔ دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بھی اس پیاری ادا کو اداکرنے کوشش کرتے ہیں*گھر گھر،دُکان دُکان جا کر نیکی کی دعوت پیش کی جاتی ہے*لوگوں کو مسجد میں آنےکی دَعْوت دی جاتی ہے*نمازوں کی ترغیب دِلائی جاتی


 

 



[1]... مسلم، کتاب الذکر...الخ، باب فضل الاجتماع...الخ، صفحہ:1039، حدیث:2699۔

[2]... مسند امام احمد،جلد:6، صفحہ:507، حدیث:16356۔