Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے کہ ہَفْتہ وَار سنّتوں  بھرے اجتِماع  میں شِرکت کرنا صرف ایک نیکی نہیں بلکہ کثیر نیکیوں کا ایک حسین گلدستہ ( Bouquet )  ہے اور پھر یہ نیکیاں بھی کسی عام دن نہیں بلکہ جُمُعَہ کے دن کی جاتی ہیں۔ جی ہاں ! اسلامی اعتبار سے مَغْرِب کے بعد سے نیا دن شروع ہو جاتا ہے اور عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا سنتوں بھرا اجتِماع  بھی جمعرات کو بعد نَمازِ مَغْرِب شروع ہوتا ہے یعنی شبِ جُمُعَہ میں ہوتا ہے اور جُمُعَہ کی ایک نیکی  کا ثواب 70 گُنَا ہوتا ہے۔ ( [1] )  

یہ ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتِماع  کی بَرَکات کی ایک ہلکی سی جھلک آپ کے سامنے پیش کی گئی ہے۔ اگر غور فرمائیں تو اس کے علاوہ بھی بے شمار فضائل وبَرکات اس اجتِماع  کے ذریعے ہمیں حاصِل ہوتی ہیں۔ لہٰذا آج ہی اپنی صِحّت  ( Health ) اور زِنْدَگی کو غنیمت جانتے ہوئے ، آخرت کی تیاری کرنے کیلئے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتِماع  میں اپنی شِرکت کو یقینی بنائیے ! اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دے کر ساتھ لانے کی کوشش فرمائیے ! حدیثِ پاک کے مطابق اچھا مسلمان وہ ہے جو اپنے لئے پسند کرے ، وہی دوسروں کے لئے بھی پسند کرے۔

ہم خُود نیکی کر رہے ہیں ، دِینی اجتماعات میں شرکت کر رہے ہیں ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر رہے ہیں تو دوسروں کے لئے بھی یہی پسند کریں ، لہٰذا * دوسروں کو بھی دعوت دیں * فون پر * میسج کے ذریعے * واٹس ایپ پر * دوستوں سے ملاقات کر کے * علاقائی دورے میں شریک ہو کر  ہم دوسروں کو ترغیب دِلائیں ، ہفتہ


 

 



[1]... مرآۃ المناجیح، جلد:2، صفحہ:323 ۔