Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

بُری صحبتوں سے کنارہ کشی کر کے اچھوں کے پاس آ کے پا دِینی ماحول

نبی کی محبّت میں رونے کا انداز  چلے آؤ سکھلائے گا دِینی ماحول ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                     صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ وار اجتماع کا جدول اور اس کی برکات

پیارے اسلامی بھائیو ! ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی بنیادی طور پر 3 نشستیں ہیں ، پہلی نشست مغرب تا عشا  ( اس کا دورانیہ 2 گھنٹے ) ، دوسری نشست بعد نمازِ عشا تا وقفۂ آرام اور تیسری نشست نمازِ تہجد تا اِشْراق و چاشت کے بعد صلوٰۃ و سلام تک ہوتی ہے۔

ہفتہ وار اجتماعِ پاک میں اَوَّل تا آخر  ( یعنی ان تینوں نشستوں میں )  شِرکَت کرنے  کی بَرَکَت سے ہم کن کن فضائِل کے حقدار بن سکتے ہیں ؟  سنیئے !

 ( 1 ) : ہفتہ وار اجتماع میں نمازوں کا فیضان

ہفتہ وار اجتماع کی سب سے پہلی اور اہم ترین برکت تو یہ ہے کہ اس ذریعے سے ہمیں باجماعت نمازیں پڑھنے کی سَعَادت مل جاتی ہے۔ * نمازِ مغرب * نمازِ عشاء * نمازِ فجر ، پِھر نفل نمازیں ، جیسے * اَوَّابین * صلوٰۃ التوبہ * نمازِ تہجد * نمازِ اشراق و چاشت ، اگر ہم ہفتہ وار اجتماع میں اَوَّل تا آخر شرکت کریں تو اس کی برکت سے یہ ساری نمازیں پڑھنے کی سَعَادت حاصِل ہو جائے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !

ان نمازوں کی فضیلت کیا ہے ؟ برکات کیا ہیں ؟ سنیئے !  حدیثِ پاک میں ہے : * جس نے فجر کی نماز باجماعت پڑھی ، پھر بیٹھ کر اللہ پاک کا ذِکْر کرتا رہا ، یہاں تک کہ سُورج نکل


 

 



[1]...وسائلِ بخشش،صفحہ:646 ملتقطًا۔