Book Name:Faizan e Hazrat Imam Jalal Uddin Suyuti

لوٹیئے! اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے!

امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اور دِینی کُتُب

پیارے اسلامی بھائیو!امام جلالُ الدِّیْن سُیُوطِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا اَصْل میدان تصنیف و تالیف ہے۔یعنی آپ نے زیادہ تر کام دِینی کتابیں لکھنے کا کیا ہے۔ویسے تو آپ نے جوانی کی عمر سے ہی کتابیں لکھنا شروع کر دیں تھیں،البتہ 40 سال کی عمر مبارک میں آپ بالکل گوشہ نشین ہو گئے تھے، اس کے بعد سے آپ کے صِرْف دو ہی کام تھے: کتابیں لکھتے اور اللہ پاک کی عبادت میں وقت گزارا کرتے تھے۔([1])

آپ نے سینکڑوں کتابیں لکھی ہیں، دِینی موضوعات میں کم ہی عنوانات ہوں گے، جن پر آپ کی کتاب نہ ہو، ورنہ *عِلْمِ تفسیر میں آپ کی کتابیں ہیں *عِلْمِ حدیث میں آپ نے کئی کتابیں لکھی ہیں *تَصَوُّف اور فِکْرِ آخرت وغیرہ کے عنوانات پر آپ نے کتابیں لکھی ہیں *فقہ میں آپ کی کتابیں ہیں *غرض  تقریباً ہر عنوان پر آپ کی کوئی نہ کوئی کتاب، کوئی نہ کوئی رسالہ عموماً مِل ہی جاتا ہے۔

امام سُیُوطی اور خِدْمتِ والدین مصطفےٰ

 *تصنیف و تالیف کے میدان میں ایک بہت ہی اَہَم کام جو آپ نے کیا ہے، وہ آپ کے 6 رسائل ہیں، جن میں آپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے والدَین کریمین مسلمان تھے۔بعض لوگ تھے جومَعَاذَ اللہ!والدَینِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مسلمان نہیں مانتے تھے،شاید امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پہلی شخصیت ہیں،


 

 



[1]...اَلْکَوَاکِبُ السَّائِرَہ،جز:1، صفحہ:229ملتقطًا۔