Faizan e Hazrat Imam Jalal Uddin Suyuti

Book Name:Faizan e Hazrat Imam Jalal Uddin Suyuti

قَانْصُوْہ غَوْرِی جو اس دور کا بادشاہ تھا،اس نے بہت کوشش کی کہ آپ اس کے دربار میں تشریف لائیں،اس کے لئے سلطان نے سخت رویے بھی اختیار کئے مگر آپ کبھی اس کے دربار میں نہ گئے،امام صالِح رحمۃُاللہ ِعَلَیْہ امام سُیُوطِی رحمۃُاللہ ِعَلَیْہ کے عقیدت مند ہیں،آپ فرماتے ہیں:ایک دِن میں نے گزارش کی کہ آپ سلطان سے ملنے تشریف کیوں نہیں لے جاتے؟ اس پر آپ نے فرمایا: آج تو یہ بات کہی ہے، آج کےبعد کبھی مت کہنا، پِھر آپ نے ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: ایک صحابی (جن کا نام عِمْران بن حُصَین رَضِیَ اللہُ عنہ ہے، ان ) کے پاس فرشتے حاضِر ہوتے اور سلام کیا کرتے تھے،ایک مرتبہ انہیں  کوئی مرض لاحق ہوا اور انہوں نے شدید ضرورت کے تحت ایسا عِلاج کر لیا جو تَوَکُّل کے خِلاف تھا اور اس سے حدیثِ پاک میں منع کیا گیا تھا، اُس دِن سے ان کے پاس فرشتوں نے حاضِر ہونا اور سلام پیش کرنا بند کر دیا۔ یہ روایت سُنا کر امام سُیُوطِی