Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai
تعمیر کا سلسلہ شروع ہوا * تقریباً 257فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے * ملک بھر میں اب تک تقریباً 1900 سے زائد کنویں ، سولرپمپ لگائےجا چکے ہیں * تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کی مدد کے لیےاب تک تقریباً 60 ہزار خون کی بوتلیں ( Blood Bags ) مختلف اداروں کو فراہم کی جا چکی ہیں * فیضان ری ھیبلی ٹیشن سینٹر ( Faizan Rehabilitation Center ) کراچی میں 2 ، لاہور میں1اورفیصل آباد میں 1 قائم ہوچکے ہیں۔یہاں سُننے اور بولنے سے محروم بچوں کی اسپیچ تھراپی ( Speech therapy ) کے ساتھ ساتھ جدید طرزِ علاج کے ذریعے بحالی پر کام کیا جاتا ہے اور Autism سے متاثرہ بچوں کی فزیوتھراپی اور تربیت کی جاتی ہے تاکہ یہ بھی معاشرے کا حصہ بن سکیں۔
اسی طرح دعوتِ اسلامی کا ایکشعبہ روحانی عِلاج بھی ہے۔ الحمد للہ ! اس وقت صرف پاکستان میں روحانی عِلاج کے تقریباً 2 ہزار بستے لگتے ہیں ، جہاں پر آنے والے مریضوں کی اوسطاً تعداد لاکھوں میں ہے ، اس شعبے کے تحت دُکھی ، پریشان حال ، تنگ دست ، بیمار افراد کے لئے فی سبیل اللہ روحانی عِلاج کیا جاتا ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، اُمَّت کی خیرخواہی کے ، ہمدردی اور رحم دِلی کے اس دینی کام میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا درد مندوں سے ، ضعیفوں سے محبت کرنا
دُور دُنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے
میرے اللہ ! برائی سے بچانا مجھ کر نیک جو راہ ہو اس راہ پہ چلانا مجھ کو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد