Hazrat Salman Farsi Ki Duniya Se Be Raghbati

Book Name:Hazrat Salman Farsi Ki Duniya Se Be Raghbati

اُتارنے لگیں تو اس کے برعکس(یعنی اُلٹ) کیجئے یعنی اُلٹی طرف سے شُروع کیجئے* سُنت یہ ہے مرد کا تہبند یا پاجامہ ٹخنے سے اوپر رہے * مرد مردانہ اور عورت زَنانہ (یعنی لیڈیز) لباس پہنے  چھوٹے بچوں اور بچیوں میں بھی اس بات کا لحاظ رکھیں* آج کل بعض لوگ سرِ عام لوگوں کے سامنے نیکر (ہاف پینٹ) پہنے  پھرتے  ہیں جس سے ان کے گھٹنے اور رانیں نظر آتی ہیں یہ حرام ہے ایسوں کے کھلے گھٹنوں اور رانوں کی طرف نظر کرنا بھی حرام ہے ، بالخصوص کھیل کود کے میدان میں ، ورزش کرنے کے مقامات اور ساحلِ سمندر پر اس طرح کے مناظر زیادہ ہوتے ہیں ، لہذا ایسے مقامات پر جانے میں نظر کی حفاظت کی سخت ضرورت ہے* تکبر کے طور پر جو لباس ہو وہ ممنوع ہے۔ ([1])

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد : 3 سے حِصَّہ 16اور شیخ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے۔ سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

الفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خدا                چاہئے گر تمہیں قافلے میں چلو

گر مدینے کا غم چاہئے چشمِ نَم              لینے یہ نعمتیں  قافلے میں چلو

 اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔


 

 



[1]...550سنتیں اور آداب ، صفحہ : 53-54۔