Hazrat Salman Farsi Ki Duniya Se Be Raghbati

Book Name:Hazrat Salman Farsi Ki Duniya Se Be Raghbati

گے۔ ([1]) : جو باوُجُودِ قدرت زیب وزِیْنت کا (یعنی خوبصورت) لِباس پہننا تَواضع(یعنی عاجزی) کے طور پر چھوڑ دے ، اللہ پاک اس کو کرامت کا حُلّہ(یعنی جنتی لباس) پہنائے گا۔ ([2])

 اے عاشقانِ رسول ! * مالدار اگر اللہ پاک کی نعمت کے اظہار کی نیّت سے شَرعی خرابی سے پاک عُمدہ لباس پہنے تو ثواب کا حقدار ہے* سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مبارک لباس اکثر سفید کپڑے کاہوتا* فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : “ سب میں اچھے وہ کپڑے جنہیں  پہن کر تم خدا کی زیارت قبروں اور مسجدوں میں کرو ، سفیدہیں “ یعنی سفید کپڑوں میں نماز پڑھنا اور مُردے کفنانا اچھا ہے* امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں :   جو اپنا لباس صاف رکھے اُس کے غم کم ہو جائیں گے اور جو خوشبو لگائے اُس کی عقل میں اِضافہ ہو گا*  لباس حلال کمائی سے ہو اور جو لباس حرام کمائی سے حاصل ہوا ہو ، اس میں فَرْض ونفل کوئی نماز قبول نہیں ہوتی* رِوایت میں ہے : جس نے بیٹھ کر عمامہ باندھا ، یا کھڑے ہو کر سَراوِیل(یعنی پاجامہ یا شلوار) پہنی  تو اللہ پاک اُسے ایسے مرض میں مُبتلا فرمائے گا جس کی دوا نہیں* حضرتِ سِیَّدُنا امام بُرہان الدین زَرْنُوجی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   لکھتے ہیں : عِمامہ بیٹھ کر باندھنا ، یا پاجامہ یا شلوار کھڑے کھڑے پہننا تنگدستی کے اسباب ہیں* پہنتے وقت سیدھی طرف سے شروع کیجئے(کہ سنت ہے) مثلاً جب کُرتا پہنیں تو پہلے سیدھی آستین میں  سیدھا ہاتھ داخل کیجئے پھر الٹا ہاتھ الٹی آستین میں* اسی طرح پاجامہ پہننے میں پہلے سیدھے پائنچے میں سیدھا پاؤں داخل کیجئے اور جب (کرتا یا پاجامہ)


 

 



[1]...شعب الایمان ، جلد : 5 ، صفحہ : 181 ، حدیث : 6285۔

[2]...ابو داؤد ،  کتاب الادب ، صفحہ : 753 ، حدیث : 4778۔