Share this link via
Personality Websites!
قرآن تو ایمان بتاتا ہے انہیں
اور ایمان یہ کہتا ہے مری جان ہیں یہ
(حدائقِ بخشش،ص ۲۳۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!سناآپ نےکہ قرآن کریم میں خود ربّ کریم اپنے محبوب کی تعریف فرما رہاہے،اپنےمحبوب کےاوصاف ،شان وعظمت اور خصوصیات کو اپنے پاکیزہ کلام میں ذکر کرکےاس بات کی طرف اشارہ فرمارہاہےکہ یہ کوئی عام ہستی نہیں ہے،بلکہ میرامحبوب سب سےاعلی ہے ، میرا محبوب دونوں جہاں کا سردار ہے،میرا محبوب ہر وصف میں لاجواب ہے،میں نےجتنی صفات دیگر نبیوں کو عطا فرمائی ہیں،وہ سب میں نےاپنے محبوب کوایک ساتھ عطافرما دی ہیں تاکہ میرا محبوب سب سے بالا ہوجائے ۔
سب سے اَولیٰ و اَعلیٰ ہمارا نبی سب سے بالا و والا ہمارا نبی
اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبی دونوں عالم کا دُولہا ہمارا نبی
خَلق سے اَولیا،اَولیا سے رُسُل اور رَسولوں سے اَعلیٰ ہمارا نبی
بجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیں شمع وہ لے کر آیا ہمارا نبی
کون دیتا ہے دینے کو منھ چاہیے دینے والا ہے سچا ہمارا نبی
غمزدوں کو رضاؔ مژدہ دیجے کہ ہے بیکسوں کا سہارا ہمارا نبی
(حدائقِ بخشش،ص ۳۸ تا ۴۰)
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami