Book Name:Dil Joii Kay Fazail

دئیےاورکہا:اپنے گھروالوں پرخرچ کرو۔فقیروہاں سےروانہ ہوا تو بڑا خوش تھا۔ جب رات ہوئی تو اس مسلمان سنار نے خواب دیکھاکہ قیامت قائم ہو چکی ہے ۔ پیاس اور مصائب شدت اختیار کر چکے ہیں۔ پھراس نے اچانک ایک سفیدموتیوں کامحل دیکھاجس کےدروازےیاقوت کےتھے۔اس نےسراٹھاکرکہا: اےاس محل کے مالک !مجھے تھوڑا  سا پانی پلادے۔تو اسے ایک آواز سنائی دی :کل شام تک یہ محل تیرا تھا لیکن جب تُو نے فقیر کا دل توڑا اور اسےکچھ نہ دیا تواس محل سے تیرا نام مٹا کر تیرےغیرمسلم  پڑوسی کا نام لکھ دیا گیا ہے جس نےاس فقیرکی حاجت پوری کی اور اس کو دس درہم دئیے۔چنانچہ

       بیدار ہونے کے بعد سنار گھبراتے ہوئے اپنے اس غیرمسلم پڑوسی کے پاس آیااور کہنےلگا: تم میرے پڑوسی ہو، میرا تم پر حق ہے اور مجھے تم سےایک ضروری کام ہے ۔غیر مسلم نےپوچھا : بتاؤ! کیاحاجت ہے؟اس نےکہا:کل شام تم نے جو دس د رہم فقیر کودئیےتھےان کا ثواب سودرہم کے بدلے مجھے دے دو ۔ تو اس نے جواب دیا:اللہکی قسم! میں ایک لاکھ دینار کے بدلے بھی وہ ثواب نہ دوں گا بلکہ اگر آپ نےاس محل کے دروازے میں بھی داخل ہونےکی خواہش کی جوآپ نے کل رات خواب میں دیکھا تھاتومیں اس کی بھی اجازت نہ دوں گا۔مسلمان سُنارنے پوچھا:آپ کواس راز کی خبر کیسے ہوئی؟ تو غیر مسلم نےجواب دیا:اس کی خبرمجھےاس ذات نےدی ہےجوکسی بھی چیزکوکہتی ہے:” ہوجا“ تووہ ہوجاتی ہےاور میں گواہی دیتاہوں کہ اللہکےسوا کوئی عبادت  کےلائق نہیں اورمیں یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ حضرت سیِّدُنامحمدِمصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَاس کے بندےاوررسول ہیں۔(حاشیۃ اعانۃ الطالبین، باب الصوم، فصل فی صوم التطوع ،۲/ ۴۴۵،بتغیرقلیل)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

      اے عاشقانِ رسول اسلامی بہنو!اس غیر مسلم نے ایک مسلمان کی دل جوئی کی، اس دل