Book Name:Aulad Ki Tarbiyat Aur Walidain Ki Zimadariyan
گے۔اگرہم بھی ان خوبیوں سے آراستہ ہونا چاہتی ہیں تو عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں، اِنْ شَآءَ اللہ ہماری آنے والی نسلیں سنور جائیں گی کیونکہ
8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”گھر درس“
عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی مسلمانوں کو ”اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش“ کا مَدَنی ذہن دینے کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد کی اسلامی طریقے کے مطابق تعلیم و تربیت کا بھی خصوصیت کے ساتھ ذہن عطا کرتی ہے،لہٰذاہمیں بھی اس مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے 8 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہلینا چاہیے۔ ذیلی حلقے کے 8مدنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام ”گھردرس“بھی ہے،آپ تمام اسلامی بہنوں سے گزارش ہے کہ گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سنت دینے یا سُننے کی ترکیب ضرور فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ ہے) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ گھر درس میں بھی علمِ دِین کے موتی لُٹائے جاتے ہیں اور عِلمِ دِین سیکھنے کی تو کیا ہی بات ہے کہ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ'' جو کوئی اللہ کے فرائض سے متعلق ایک یا دو یا تین یا چار یا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یا د کرلے اور پھر لوگوں کو سکھائے تووہ جنت میں ضرور داخل ہوگا ۔'' حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں کہ'' میں رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے یہ بات سننے کے بعد کوئی حدیث نہیں بھولا۔ '' (الترغیب والترہیب، کتاب العلم ، الترغیب فی العلم الخ، رقم۲۰، ج۱، ص۵۴)
لہذا آپ بھی گھر میں درس دینے کی نیت فرمالیجئے آیئے ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار ملاحظہ