Aulad Ki Tarbiyat Aur Walidain Ki Zimadariyan

Book Name:Aulad Ki Tarbiyat Aur Walidain Ki Zimadariyan

اور ان کی اسلامی طریقے سے مَدَنی تربیت  کر کے اپنی اور ان کی آخرت  بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ان مَدَنی ذہن رکھنے والوں کی اولاد میں کوئی حافظِ قرآن بنتاہے،کوئی قاریِ قرآن بننے کی سعادت پاتاہے، کوئی نیکی کی دعوت عام کرنے والامُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی بنتا ہے،تو کوئی عِلْمِ دِیْن کی روشنی پھیلانے والا عالِمِ دین اور مفتی بن کر اُمَّتِ محبوب کی شرعی رہنمائی کرتاہے۔جن ماں باپ کے بچے اس انداز سے دِین کی خدمت کررہے ہوں وہ اس حقیقت کو اچھی طرح جانتے ہوں گےکہ ڈاکٹر و انجینئر وغیرہ بنانے کے فوائد (Benefits)صرف دنیا تک ہی محدود ہوتے ہیں جبکہ نیک اولادوالدین کی وفات کے بعد بھی فائدہ دینے والی ثابت ہوتی ہے۔

حضرت سَیِّدُنا بُرَیْدہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  سے روایت ہے  رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:جس نے قرآن پڑھا،اسے سیکھا اور اس پر عمل کیا تو اس کے والدین کو قیامت کے دن نُور کا ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک سورج کی طرح ہوگی اور اس کے والدین کو دوجنتی  لباس پہنائے جائیں گے جن کی قیمت یہ دُنیاادا نہیں کرسکتی تووہ پوچھیں گے:ہمیں یہ لباس کیوں پہنائے گئے ہیں؟ان سے کہاجائے گا:تمہارے بچوں کے قرآن کو تھامنے کے سبب۔(مستدرک،کتاب فضائل القرآن،باب من قراالقرآن وتعلمہ الخ، رقم: ۲۱۳۲، ۲/ ۲۷۸)ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:بے شک اللہ پاک ایک نیک بندے کا درجہ جنت میں بلندفرمائے گاتووہ کہے گا:اے میرے ربِّ کریم! مجھے یہ  مرتبہ کیسے ملا؟تو اللہ فرمائے گا:تیرے بیٹے نے تیرے لیے مغفرت کی دعامانگی ہے۔

(مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب الاستغفار والتوبۃ،حدیث:۲۳۵۴، ۱/ ۴۴۰)

پیاری پیاری اسلامی بہنو!یاد رہے!والدین ان فضائل کواسی صورت میں پاسکتے ہیں جب خود عِلْم و عمل اور سنّتوں کے پیکر،خوفِ خدا رکھنے والے اورعِلْمِ دین سے مَحَبَّت رکھنے والے ہوں