Book Name:Aulad Ki Tarbiyat Aur Walidain Ki Zimadariyan
کرنے یا پیسے نہ دینے پر ماں باپ کو آنکھیں دکھاتا، جھاڑتا یا ان پر ہاتھ اُٹھاتا ہے تو اس وقت انہیں خیر خواہوں کی نصیحتیں یاد آنے لگتی ہیں،اب ماں باپ اس کی اصلاح کے لئے کڑھتے، دعائیں کرتے اور کرواتے ہیں مگر اصلاح کی کوئی صورت نظر نہیں آتی ،اس وَقْت پانی سر سے بہت اُونچا ہوچکا ہوتا ہے اور سوائے پچھتانے کے کچھ ہاتھ نہیں آتا۔گویا والدین کی تھوڑی سی لاپروائی کی وجہ سےایک قیمتی موتی ضائع ہوچکاہوتاہے۔
اولاد کی مَدَنی تربیت نہ کرنے اور انہیں حد سے زیادہ ڈھیل دینےکے سبب ماں باپ کو کیسے کیسے دن دیکھنے پڑتے ہیں۔آئیے!اس بارے میں ایک عبرت انگیزحکایت سنتی ہیں اور عبرت کے مَدَنی پھول چنتی ہیں چنانچہ
کیابیٹا بھی کبھی باپ کو مارتا ہے؟
تَنبِیہُ الغافِلین میں ہے:’’سَمَرقَنْد ‘‘کے ایک عالِمِ دین حضرت سیِّدُنا اَبُوحَفْص رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا:’’میرے بیٹے نے مجھے ماراہے۔‘‘اُنہوں نے حیرت سے پوچھا: کیا بیٹا بھی کبھی باپ کو مارتا ہے؟اُس نے کہا:جی ہاں!ایسا ہی ہوا ہے۔حضرت سیِّدُنا اَبُوحَفْص رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ نے پوچھا:کیاآپ نے اسے دِینی عِلْم و ادب سکھایا ہے؟اُس نے کہا:نہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے پوچھا:قرآنِ کریم سکھایا ہے؟اُس نے کہا:نہیں۔پھر پوچھا: تووہ کیا کرتا ہے؟اُس نے بتایا: کھیتی باڑی کرتا ہے۔حضرت سیِّدُناابُوحَفصرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ نے فرمایا:جانتے ہیں کہ اُس نے آپ کو کیوں مارا ہے؟ کہا:نہیں۔آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اِصلاح کی خاطر اُس پر چوٹ کرتے ہوئے فرمایا: شاید وہ صُبح کے وَقت گدھے پر سُوار ہوکرجب کھیت کی طرف جارہا ہوگا،بَیل(Bull) اُس کے آگے اور کُتّا (Dog) اُس کے پیچھے ہوگا،قرآنِ پاک تو اُسے پڑھنا آتا نہیں کہ کچھ روحانیّت نصیب ہوتی بس یوں ہی غفلت میں کچھ گُنگُنا