Book Name:Aankhon Ka Tara Naam e Muhammad

رکھنے والاہے تو اُس کے اِیمان کی گواہی دو کیونکہاللہ عَزَّ وَجَلَّپارہ 10،سُورۂ توبہ آیت نمبر 18میں اِرْشاد فرماتاہے

اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ ۱۰ ،التوبہ :۱۸)

 ترجَمۂ کنزُ الایمان:اللہ کی مسجدیں وُہی آباد کرتے ہیں جو اللہاور قِیامت پر اِیمان لاتے  اور نَماز قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں۔(ترمذی ، کتاب الایمان ، با ب ماجا ء فی حرمۃ الصلوۃ ،۴/۲۸۰، حدیث:۲۶۲۶)

آئیے!بطورِ ترغیب ایک مَدَنی بہار  سُنتے ہیں چُنانچہ

میں پتنگ بازی کا شوقین تھا!

بابُ المدینہ(کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کی پچھلی زِندگی گُناہوں میں گزر رہی تھی،پتنگ بازی کے بھی شوقین تھے،ویڈیو گیمز اور گولیاں کھیلنا وغیرہ اُن کے مَشاغِل میں شامل تھا۔ ہر ایک کے مُعامَلے میں ٹانگ اَڑانا،لوگوں سے لَڑائی مول لینا،بات بات پر مار دھاڑ پر اُتر آنا جیسی بُرائیوں میں گِرِفْتار تھے۔ خُوش قسمتی سے ایک اسلامی بھائی کی اِنْفِرادی کوشِش پر یہ رَمَضانُ المُبَارَک کے آخری عَشَرے میں اپنے عَلاقے کی مسجد میں مُعْتَکِف ہو گئے۔جہاں اُنہیں بہت اچّھے اچّھے خواب نظر آئے اور خُوب سُکون مِلا۔اِس کے بعد اُنہوں نے مزید 2 سال اِعْتِـکا ف کی سَعَادَت حاصِل کی۔ایک بار اُن کی مسجِد کے مُؤَذِّن صاحِب اِنْفِرادی کوشِش کرکے اُنہیں تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فَیْضانِ مدینہ(باب المدینہ کراچی)میں ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِماع میں لے آئے۔ ایک مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی سُنّتوں بھرا بَیان  کر رہے تھے کہ جو سفید لِباس اور کتھئی چادر میں مَلبوس، چہرے پر ایک مُشت داڑھی اور سَر پر سبز سبز عِمامہ شریف کا تاج سجائے ہوئے تھے۔ایسا بارونق چہرہ اُنہوں نے زِندگی میں پہلی بار دیکھا تھا۔مُبَلِّغ کے چہرے کی کَشِشْ اورنُورانیّت