Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat

حُقوقِ عامّہ تَلَف کئے بِغیر فضا میں مُعلَّق۱۲ میٹر یا حسبِ ضَرورت سائز کے بڑے بڑے پرچم لہرائیے۔ بیچ سڑک پر پرچم مت گاڑیئے کہ اس سے ٹریفک کا نظام مُتأَثِّر ہوتا ہے۔نیز گلی وغیرہ کہیں بھی اِس طرح کی سجاوٹ  نہ کیجئے جس سے مسلمانوں کا راستہ تنگ ہو اور اُن کی حق تَلَفی اور دل آزاری ہو۔

مَشرق ومَغرب میں اک اک بامِ کعبہ پر بھی ایک

نَصب پرچم ہوگیا، اَھْلاً وَّ سَھْلاً مرحبا

(وسائلِ بخشش مُرمّم ص۱۴۶)

ہراسلامی بھائی حسبِ توفیق زِیادہ ورنہ کم اَزْ کم ۱۲ روپے کے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رسائل اور مَدَنی پُھولوں کے مُختلف پمفلٹ جُلُوسِ میلادمیں بانٹے اوراسلامی بہنیں بھی تقسیم کروائیں۔اِسی طرح سارا سال اپنی دُکان وغیرہ پرتقسیمِ رسائل کا اِہتمام فرماکر نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچائیے۔ شادی غَمی کی تَقاریب میں اورمرحوموں کے ایصالِ ثواب کی خاطر بھی’’تقسیمِ رسائل‘‘کیجئے!اور دیگر مُسلمانوں کو اس کی ترغیب دیجئے۔

بانٹ کر  مَدَنی  رسائل  دین کو پھیلائیے

کرکے راضی حق کو حقدارِ جِناں بن جائیے

سگ ِمدینہ کا تحریر کردہ پمفلٹ ’’جَشنِ ولادت کے 12مدنی پُھول ‘‘ممکن ہو تو 112ورنہ کم اَزْکم 12 عدد نیز ہوسکے تو رسالہ ’’صُبحِ بہاراں ‘‘ 12عدد مکتبۃُ المدینہ سے ہَدِیّۃً حاصل کرکے تقسیم کیجئے۔خُصُوصاً اُن تنظیموں کے سربراہوں تک پہنچائیے جوجَشنِ وِلادَت کی دُھومیں مَچاتے ہیں۔ ربیعُ النُّور شریف کے دوران 1200 روپے اگر یہ نہ ہوسکے تو 112 روپے اور اگر یہ بھی نہ بن پڑے تو 12 روپے (بالِغان) کسی سُنّی عالِم کو پیش کیجئے۔اگر اپنی مسجد کے امام ،مُؤذِّن یا خُدّام میں بانٹ دیں تب بھی ٹھیک ہے بلکہ یہ خدمت ہر ماہ جاری رکھنے کی نیّت کریں تو مدینہ مدینہ ۔ جمعہ کے روز دیں تو بہتر کہ جمعہ کو ہر نیکی کا سَتَّر(70)